امام حسين عليه السلام کي حديث يں



(38)سلام کرنے کا اجروثواب ستر نيکيوں کے برابر ھے، جس ميں سے69/ اس شخص کے لئے ھيں جو سلام کرتا ھے اور ايک نيکى سلام کا جواب دينے والے کے لئے ھوتى ھےـ (38)

(39)اگر يہ تين چيزيں ، فقر، مرض اور موت نہ ھوتى تو بنى آدم کسى کے سامنے سر نہ جھکاتاـ (39)

(40)تمھارى قيمت بھشت کے سوا اور کچہ نھيں ھے، پھر کيوں اپنے آپ کو اس کے غير سے بيچتے ھوـ اس لئے کہ جو شخص دنيا پر راضى ھو جائے ( گويا اس کا مقصد صرف اور صرف دنيا ھے) وہ ايک پست چيز پر راضى ھوا ھےـ (40)

(41)گذشتہ نعمتوں پر شکر ، خداوند متعال کى طرف سے نئى اور تازہ نعمتوں کے عطيہ کا سبب ھوتا ھےـ ( 41)

(42)جو شخص خوف خدا رکھتا ھو وھى امين ھو سکتا ھےـ (42)

(43)آنحضرت سے پوچھا گيا فضيلت کيا ھے؟ تو آپ نے فرمايا: ” زبان کو قابو ميں رکھنا اور نيکى کرناـ“ (43)

(44)اى لوگو! نيک اور اچھے صفات ميں ايک دوسرے کے رقيب ھو جاؤ، اچھے وقت کو ھاتھ سے نہ جانے دو، وہ عمل خير جس کى انجام دھى ميں تم نے سستى سے کام ليا، اسے اچھا نہ گردانوـ کاميابى اور کامرانى حاصل کر کے دوسروں کا شکريہ اور ستائش حاصل کروـ نيک کاموں ميںسستى اور کاھلى کى وجہ سے اپنے آپ کو مورد ملامت قرار نہ دوـ (44)

(45)وہ تمام بڑى نعمتيں جو خدا نے تمھيں عطا کى ھيں جان لو کہ يہ ان ضروريات ميں سے ھيں جس کى لوگ تم سے توقع رکھتے ھيںـبچو! کھيں ايسا نہ ھو کى ضرورتمندوں کى طرف سے بے توجھى تم سے يہ نعمتيں واپس لے لے اور يہ بلا اور مصيبت کى صورت اختيار نہ کر ليںـ جان لو کہ نيک کام کى انجام دھى کے بعد لوگوں کے لئے حمدوستائش کا سبب بننے کے علاوہ خدا وند عالم کى طرف سے بھى اس کے اجروثواب کے حقدار ھوـاگرکسى نيک کام کو انسانى شکل ميں مشاھدہ کرتے تو اس کو بھت ھى نيک اور بھت ھى خوبصورت شکل ميں ديکھتے اس طرح سے کہ ھر ديکھنے والا اس کو ديکھتا ھى رہ جائےـاور اگر تم کسى برے کام کو کسى انسانى شکل ميں ديکھتے تو تمھارى نظر ميں اس کا تصور ايک بد صورت اور بھدى شکل والے انسان کا ھوتااس طرح سے کہ دلوں ميں اس سے نفرت پيدا ھوجاتى اوراس نحس شکل کو ديکھتے ھى آنکھيں بند کرليتےـ (45)

(46)لوگوں ميں قدرتمند ترين شخص وہ ھے جو اپنے دشمن پر غلبہ پانے کے باوجود اسے معاف کردےـ (46)

(47)صلہ رحم ميںوہ شخص سب سے اچھا ھے جو ان رشتہ داروں کى بہ نسبت دلجوئى اور صلھٴ رحم کرے جنھوں نے اس سے قطع رحم کيا ھےـ ( 47)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next