عورت اور ترقی



 

"We have already enough decoration flowers in our company"

 

"ہمارے ہاں پہلے ہي سجاوٹي پھول کافي ہيں."

 

1990ء کے بعد جاپاني معاشرے پر مغربي تہذيب اورFeminism کے اَثرات جس تناسب سے بڑھے ہيں، اسي رفتار سے ان کي صنعتي رفتار ميں کمي واقع ہوئي ہے اور آج جاپان جو ماضي قريب ميں بہت بڑاصنعتي ديو سمجھا جاتا تھا، ا س کے بارے ميں پيش گوئياں کي جا رہي ہيں کہ اس کي معيشت مستقبل قريب ميں شديد بحران کا شکار ہوجائے گي. اس کي بنکوں کي صنعت آج کل بحران سے گزر رہي ہے. اس کي کمپيوٹر کي صنعت جس نے امريکي صنعت کاروں کے ہوش اڑا ديئے تھے، آج کل سست رفتاري کا شکار ہے. جاپان کي مايہ ناز ثقافتي اَقدار کا جنازہ نکل رہا ہے. نوجوانوں ميں جنسي جرائم ميں اضافہ ہو گيا ہے. معاشرہ سخت کشمکش سے دوچار لگتا ہے. جاپان کي نوجوان نسل ميں محنت کي بجائے فيشن پرستي، آزاد روي اور آوارگي ميں اضافہ ہو رہا ہے.

 

کچھ عرصہ پہلے جاپان کے متعلق ايک تعجب انگيز خبر پڑھنے کو ملي تھي. وہ يہ کہ جاپاني حکومت اپني آمدني ميں اضافہ کرنے کے لئے ان عورتوں پر بھي ٹيکس لگانے کا قانون بنا رہي ہے جو اب تک گھروں ميں بيٹھي ہوئي ہيں اور ٹيکس سے مستثنيٰ ہيں. IMF اور مغرب کے معاشي جادوگر پريشان حال جاپانيوں کو يہ پٹي پڑھا رہے ہيں کہ اگرتم اپني معيشت کو سنبھالا دينا چاہتے ہو تو اپني عورتوں کو گھروں سے باہر نکالو. بے حد تعجب ہے، جاپاني قيادت ان کے اس فريب کے جال ميں پھنسي ہوئي ہے!!

 

خانداني اقدار کي تباہي



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next