رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی رائے کو فیصلہ کن قراردیتے ہوئے فرمایا: صدارتی امیدواروں میں اصلح امیدوار کی تشخیص بہت اہم ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ قابل وثوق افراد کے ساتھ مشورے کے ذریعہ اصلح امیدوار کا انتخاب کریں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: رہبری کا ووٹ ایک ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ یہ ووٹ کس کو ملےگا اور کسی خاص فرد کے متعلق رہبری کی نظر کے بارے میں ہر قسم کی بات غلط ہوگی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام سے سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اصلح فرد کی شناخت کے سلسلے میں پروپیگنڈوں اور ایس ایم ایس کے پیغامات سے متاثر نہ ہوں جن کا آجکل کافی رواج ہوگیا ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےسب کو قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: سال 88 کے فتنہ کا آغاز اسی وجہ سے ہوا کہ ایک گروہ نے قانون اور عوام کی رائے کے سامنے تسلیم ہونے سے انکار کردیا اور عوام کو تشدد کے لئےسڑکوں پر آنے کی دعوت دی اور یہ ناقابل تلافی جرم تھا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: خوش قسمتی سے شبہات کو دور کرنے کے لئے قانون میں تمام راہیں موجود ہیں لہذا سب کو عوام کی اکثریت آراء کا احترام کرنا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئندہ صدر کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ صدر کو گذشتہ صدر کی تمام خوبیوں کا حامل اور اس کی تمام خامیوں اور کمزوریوں سے دور رہنا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: صدارتی انتخاب میں عوام کا انتخاب بہترین پیشرفت اورشاندار تکامل کا مظہر ہونا چاہیے اور گذشتہ انتخابات کی نسبت اسے زیادہ جوش و ولولہ سے سرشار ہونا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر فرمایا: جو لوگ صدارتی انتخابات میں نامزد ہونا چاہتے ہیں انھیں انقلاب اسلامی اور اس کے اقدار کا پابند ہونا چاہیے، انھیں قومی مفادات کی حفاظت کا پابند ہونا چاہیے اور انھیں عقل جمعی باہمی صلاح و مشورے اور تدبیر کے ذریعہ ملک کو چلانے کا اعتقاد رکھنا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ واعظ طبسی نے امام رضا علیہ السلام کے زائرین کو خوش آمدید کہا اور اس سال کے نام اور نعرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سیاسی اور اقتصادی رزم و جہاد کے سال میں ایران کی ہوشیار اور بصیر قوم مختلف سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرےگی اور مشکلات کو باہمی تعاون اور ہمدلی کے ساتھ حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13