رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ایران کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم جائزہ



رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سال 91 ہجری شمسی میں دشمنوں کی طرف سے انجام پانے والے معاندانہ اقدامات کی تشریح کے بعد ان کی سیاسی میدان میں کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے دشمنوں نے سیاسی میدان میں بھی ایران کو الگ تھلگ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس اور اس اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی بڑے پیمانے پر شرکت ، اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے ایران کی حیرت انگیز پیشرفت پرخوشحالی سے دشمن کے شوم منصوبے مکمل طور پر شکست و ناکامی سے دوچار ہوگئے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیاسی میدان میں دشمنوں کے دیگر اقدامات میں ایرانی قوم میں شک و تردید ایجاد کرنے اور ایرانی قوم کو اسلامی نظام سے دور کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے فرمایا: بائيس بہمن کی عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت اور اسلام اور انقلاب اسلامی کے بارے میں ان کے احساسات و جذبات کا اظہار دشمنوں کے منہ پر زوردار طمانچہ تھا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سکیورٹی کے شعبہ میں دشمن کی بعض ناکام کوششوں اور علاقائي سطح پر ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کو دشمن کے دیگر سیاسی اقدامات کا حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: غزہ کی 8 روزہ جنگ کے پیچھے ایران کا طاقتور ہاتھ اور فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں اسرائیلی حکومت کی شکست ، ایران کی عدم موجودگی کی وجہ سےعلاقائي مسائل کے حل نہ ہونے کے بارے میں دشمنوں کا اعتراف ، ان میدانوں میں دشمن کی عداوتوں کے غیر مؤثر ہونے کا سبب ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کے دباؤ اور اقتصادی پابندیوں کے منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بڑے مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں جن میں گذشتہ سال کے دوران ایرانی قوم کی اندرونی صلاحیتوں کے فعال ہونے اور عظیم تعمیری کاموں کی تکمیل کے منصوبے شامل ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ سال میں انجام پانےوالے ترقیاتی اور تعمیری کاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تیل اور یورینیم کے جدید ذخائر کا انکشاف، بجلی پلانٹس اور آئیل ریفائنری کے شعبہ میں فروغ، انرجی اور روڈ کے شعبہ میں ترقیاتی کام، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اہم پیشرفت اور ناہید سٹلائٹ اور زندہ جانور کے ساتھ پیشگام سٹلائٹ کو فضا میں بھیجنے ، پیشرفتہ جنگي جہاز بنانے ، جدید ترکیب پر مشتمل نئی دواؤں کی ساخت، علاقائي سطح پر نانو ٹیکنالوجی میں پہلے مقام کا حصول، سائنس و ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت، ملک میں طلباء کی تعداد میں اضافہ، اسٹیم سیلز کے شعبہ میں اہم کامیابی، ایٹمی اور جدید انرجی کے شعبوں میں پیشرفت ، ایرانی جوانوں اور سائندانوں کی اس سال میں پیشرفت کا مظہر ہیں جس میں دشمن نے ایرانی قوم کو مفلوج کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next