امام مہدی(عج) ایک موجود موعود



 â€œÛŒØ¹Ø·Ù الھویٰ علٰی الھدیٰ إذا عطفوا الھدیٰ علٰی الھویٰ ویعطف الرأی علٰی القرآن إذا عطفوا القرآن علٰی الرأی”[30]

 :"وہ خواہشوں Ú©Ùˆ ہدایت Ú©ÛŒ طرف موڑے گا جبکہ لوگوں Ù†Û’ ہدایت Ú©Ùˆ خواہشوں Ú©ÛŒ طرف موڑدیا ہے اور وہ ان Ú©ÛŒ آراء Ú©Ùˆ قرآن Ú©ÛŒ طرف پھیرے گا جبکہ انہوں Ù†Û’ قرآن Ú©Ùˆ قیاس Ùˆ رائے Ú©ÛŒ طرف پھیر دیا ہے"

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) کی معرفت کا خلافت الٰہی کی شناخت سے وابستہ ہونا

امام عصر ؑکی شناخت تب ہوگی جب خلافت الٰہی کا معنی سمجھ میں آئے گا، کیونکہ انسان کامل کا سب سے برجستہ لقب خلیفہ الٰہی ہے ۔ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ اگر کوئی اپنے مقام سے غائب ہو وہ شخص جو اس کی غیرموجود گی میں اس کی جگہ پر بیٹھ کر اس کے کام انجام دیتا ہے وہ اس کا خلیفہ ہے، لیکن وہ ذات جو ہر گز اور کسی جگہ سے غائب نہیں ہےاور تمام جگہ حاضر ہے ،یہ ذات یا تو سرے سےاس کا کوئی خلیفہ نہیں ہے یا اس کا خلیفہ اس کا مکمل مظہر ہے،کہ جو اس کی اجازت سے تمام جگہ حاضر وناظر ہے۔خدا وند کریم کا انسان کامل کو خلیفہ سے یاد کرنا واضح کرتاہے کہ انسان کامل عظیم مقام رکھتا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے تمام اسماء حسنیٰ کامظہر بن سکتا ہے اور ہر وہ چیز جو اللہ تعالیٰ کے لئے ازلی طور پر ثابت ہے وہ اس کےخلیفہ کے لئے ظہور اور آیت کی مانند ثابت ہے۔

انسان کامل کہ جوکون جامع اور جامع حضرات خمس اور 

{ ہُوَ الأَوَّلُ وَالآخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالبَاطِنُ ٭ وَہُوَ مَعَکُم أَینَ مَا کُنتُم}[31]

 :"وہی اول وہی آخر نیز وہی ظاہر وہی باطن ہے اور تم جہاں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے"

کا مظہر ہے وہ خدا کا خلیفہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اورایسی ہستی کی حقیقت کو خدا اور دوسرے انسان کامل کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

انسان کامل کا بڑامقام وہی خلافت خداکا مقام ہے کہ جو ہر جگہ اور تمام جہات میں خدا کی آیت کبریٰ کے طور پر حاضر وناظر ہے اور تمام مراحل میں اسے اللہ تعالیٰ کا خاص لطف اورخاص فیض شامل حال ہوتا ہے ایسی ذات کبھی پیغمبرؐ ہے تو کبھی امام ۔

خلافت الٰہی ایسا فاخرہ لباس ہے جو فقط انسان کامل کے معنوی وجود پر ہی سجتا ہے یہاں تک کہ مقرب فرشتے بھی اس سے محروم ہیں کیونکہ فرشتے:

{وَمَا مِنَّا إِلاَّ لَہُ مَقَامٌ مَعلُومٌ}[32] 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next