معرفت امام (امامت خاص)



یہ وہم غلط اور یہ سوچ باطل  ہے، کیونکہ انبیاء Ú©Û’ جانشین مخصوصاً آئمہ معصومین علیھم السلام، ذرّیت پیغمبر اسلام ï·º سے ہیں اگرچہ نبی  نہیں  ہیں لیکن  دنیا میں انکا حضورپیغمبر ï·ºÚ©ÛŒ طرح ہے، ان پر وحی تشریعی نہیں ہوتی ہے تاکہ نیا Ø­Ú©Ù… لائیں، لیکن مقام ولایت Ú©Û’ ذریعے پیغمبر ہی Ú©ÛŒ طرح امور Ú©Ùˆ انجام دیتے ہیں، کیونکہ انبیاء Ú©ÛŒ باطنی ولایت ØŒ آئمہ معصومین علیھم السلام میں حضور وظہور رکھتی ہے۔ اور یہ ولایت، فقط معنوی ولایت نہیں ہےکہ جو فرائض ونوافل Ú©Û’ تقرب پر حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ وہی ولایت تشریعی اور امت Ú©ÛŒ سرپرستی ہے کہ جس میں زوال کا امکان نہیں ہے:

(  $uK¯RÃŽ) ãNä3–ŠÏ9ur ª!$# ¼ã&è!qߙu‘ur tûïÏ%©!$#ur (#qãZtB#uä tûïÏ%©!$# tbqßJ‹É)ムno4qn=¢Á9$# tbqè?÷sãƒur no4qx.¨“9$# öNèdur tbqãèÏ.ºu‘)

: تمہارا ولی وسر پرست فقط اللہ اور اس کا رسول ہے اور وہ صاحبان ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکواۃ دیتے ہیں([3])

خاتم الانبیاء ﷺ نے غدیر خم میں اسی ولایت وسرپرستی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

“ألست أولی بکم منکم بأنفسکم “[4]

 :کیا میں تم پر تمہارے نفوس سے زیادہ حق نہیں رکھتا ØŸ سب Ú©Û’ مثبت جواب دینے Ú©Û’ بعد فرمایا:

 â€œÙÙ…Ù† کنت مولاہ فھذا علی مولاہ “ ([5])

 :پس جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے۔

مذکورہ بیان کی بنیاد پر، لوگوں کی قضاوت سے لے کر آیات الٰہی کی تشریح وتفسیر تک اور ایک جملہ میں ایک زندہ ومتحرک معاشرہ وسماج جس چیز کا محتاج ہے ،وہ معصوم ولی کی سر پرستی ہے اور پیغمبر اعظم ؐکی رحلت کے بعد یہ ولایت وامامت امام علی ؑ تک پہنچی، ایسے جانشین کا قول پیغمبر کا قول ہے اور پیغمبر کا قول خدا کا قول ہے۔ جہاں دلیل دینے کی ضرورت ہوتی ہےوہ وہاں برہان اقامہ کرتا ہے اور جہاں بیان کا مقام ہوتا ہے، وہاں حکمت، موعظہ اورجدال احسن کے ذریعہ حکم خدا کو بیان کرتا ہے، جس چیز کو حلال قرار دے، حلال اور جس چیز کو حرام سمجھے، حرام ہوگا۔

اگر امت اورزمانہ  کےاوضاع اس Ú©Û’ ساتھ ہوں توظاہری خلافت Ú©ÛŒ باگ ڈور بھی اپنے ہاتھوں میں Ù„Û’ Ù„Û’ گا، اور معاشرتی امور کےانتظامات Ú©ÛŒ Ø° مہ داری قبول کرنے Ú©Û’ ساتھ دین اور امت  Ú©ÛŒ سرحدوں Ú©ÛŒ حفاظت Ú©Ùˆ بھی قبول کرے گا۔کیونکہ امت کا حاضر ہونا اور اپنے امام Ú©ÛŒ بیعت کرنا،امام معصوم Ú©Û’ لئے دلیل وحجت ہے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next