معرفت امام (امامت خاص)



{ إِلاَّ رَحمَۃً لِلعَالَمِینَ} [111]

"پس عالمین کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے"

 Ø¯ÙˆØ³Ø±Ø§ یہ کہ آپﷺخدا Ú©ÛŒ خاص رحمت Ú©Û’ مظہر ہیں:

{ بِالمُؤمِنِینَ رَوُؤفٌ رَحِیمٌ}[112]

"مومنین کیلئے نہایت شفیق اور مہربان ہے"

وتیسرا یہ کہ آپﷺغضب خدا کے مظہر ہیں:

{مُحَمَّدٌ رَسُولُ اﷲِ وَالَّذِینَ مَعَہُ أَشِدَّائُ عَلَی الکُفَّارِ رُحَمَائُ بَینَہُم}[113]

"محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت گیر اور آپس میں مہربان ہیں"

خاتم الآئمہ حضرت مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) بھی اس خصوصیت کے حامل ہیں اور اپنی عالمی حکومت کے زمانہ میں اسے جامہ عمل پہنائیں گے، بنا بر ایں آنحضرت (عجل اللہ تعا لیٰ فرجہ الشریف)مذکورہ تین جہات میں اللہ تعالی کی رحمت و غضب کے مکمل آئینہ ہیں۔

مہدی (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) دین الٰہی کے محقّق ہونے کا سبب

امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) کے سرور سے بھرے ہوئے ظہور میں کوئی تردید نہیں ہے، ساراجہان ان کے ظہور کی انتظار میں ہے، ظہور کے معانی میں سے ایک معنی یا اس کے معانی کا لازمہ کامیابی ہے، جس طرح "امر اللہ" ایک روشن ترین مصداق اور جلوہ دین الٰہی ہے۔ پیغمبروں کی بعثت کا انتہائی مقصد، دین خدا کا سارے باطل یا منسوخ مکاتب پر غلبہ اور کامیابی ہے،



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next