معرفت امام (امامت خاص)



 Ù„ہٰذ اوہ ہستیاں ظاہری موت Ú©Û’ بعد بھی زندہ ہیں، لیکن ان Ú©Û’ مقابلے میں Ú©Ú†Ú¾ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جوموت Ú©Û’ آنے سے پہلے ہی مرچکےہیں، اس نورانی قول Ú©Û’ متکلم اس گروہ Ú©Û’ بارے میں بھی فرماتے ہیں:

 â€œÙˆØ°Ù„Ú© میّت الأحیائ”[137]

"وہ زندوں میں مردہ ہیں"۔

امام زمانہ (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) کی نماز توحید کی تجلی

نماز دین کا پرچم اور مقام عبودیت تک معراج کا زینہ ہے اور ائمہ ہدیٰ علیھم السلام کہ جو قرب حق تک پہنچنے کی راہ کے راہنما ہیں، انھوں نے اس مہم کے قیام کے لئے قوی عزم کیا ہے، آنحضرت ﷺ اور ائمہ نورعلیھم السلام سے مختلف نمازوں کی حکایت ہوئی ہے کہ جو اپنی عبودیت کی جہت کے علاوہ معارف الٰہی کے قیمتی دروس بھی ہیں۔

مستحب اعمال میں ایک عظیم عمل نمازِ امام زمانہ (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) ہے کہ اس کے بعد کی دعاء ابتدا سے انتہا تک درس توحید ہے، اس نماز میں توحید کا جملہ کہ جو عہدوپیمان کا وسیلہ اور سورہ فاتحہ کا بیت الغزل ہے:

 {ایاک نعبد وایاک نستعین}[138]

"ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں"

 ÛŒÛ جملہ۱۰۰ بار تکرار ہوتا ہے گویا ایک عمیق راز Ú©Ùˆ بیان کرتا ہے: وہ نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والا کہ جو Û±Û°Û° بار خود Ú©Ùˆ توحید Ú©ÛŒ تلقین کرتا ہے، اور اسے اس طرح سے "ایاک" Ú©Ùˆ جو مفعول ہے "نعبد" اور"نستعین" پر مقدم کرکے، اپنے قلب Ú©Ùˆ تلقین کرتا ہے (جب کہ ہر دو جملے خواہ مدد مانگنا ہو یا عبادت Ú©ÛŒ بات ہو، حصر اور انحصار Ú©Ùˆ بیان کر رہے ہیں) کہ خالص توحید تک رسائی پیدا کرتا ہے۔

دونوں توحیدی عبارتیں، ہر رکعت میں Û±Û°Û° مرتبہ تکرار ہوتی ہیں چونکہ یہ عبارتیں دو طرح Ú©Û’ حصر Ú©Ùˆ بیان کرہی  ہیں،تو نماز Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والا مجموعی طور پر چارسو (Û´Û°Û°) مرتبہ موحد والے انداز سےتوحید Ú©ÛŒ تمرین کرنا ہے، اس وقت ایسے شخص Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… دیا جاتا ہےکہ نماز Ú©Û’ بعد Ú©ÛŒ دعاپڑھو اور معرفت سے کہو:

“یامحمد یاعلی! یاعلی یامحمد! اکفیانی فإنّکما کافیان”[139]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next