معرفت امام (امامت خاص)



بہترین انسان Ú©Û’  وجود کےاثرات  سے ساری زمین اور اس میں بسنے والوں Ú©Ùˆ فیض پہنچتا ہے۔ حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہٗ الشریف) اور خدا Ú©ÛŒ آخری حجتنے جوکہ  ہمارے زمانہ Ú©Û’ "خیر اہل ارض" ہیں، Û±Ûµ شعبان، Û²ÛµÛµÚ¾.Ù‚ Ú©ÛŒ سحر Ú©Ùˆ اس جہان میں آنکھیں کھولیں اور یہ مبارک شب جو آپ Ú©ÛŒ پر مسرت ولادت Ú©ÛŒ شب ہے، احتمال ہے کہ شب قدر بھی ہو، جیسا کہ شب قدر Ú©Û’ بعض اعمال Ú©Ùˆ اس شب میں بھی انجام دینے Ú©ÛŒ تاکید Ú©ÛŒ گئی ہے۔ ([19])

نیمہ شعبان وہ مبارک شب ہے جو اپنی فضیلتوں میں شب قدر Ú©ÛŒ راتوں سے  بہت شباہت رکھتی ہے جیسا کہ شب قدر Ú©ÛŒ فضیلت  اور برتری Ú©Û’ بارے میں منقول ہے کہ

 â€œØ§Ù”نھا لیلۃ آلی اﷲ علیٰ نفسہ الا یرد سائلا لہ فیھا ما لم یسأل معصیۃ” ([20])

: یہ وہ رات ہے کہ اللہ تعالیٰ  Ù†Û’ قسم کھائی  کہ وہ کسی سائل  Ú©Ùˆ محروم نہ لوٹا ئے گا  مگر یہ کہ وہ گناہ  Ú©Ùˆ طلب کرے 

نیمہ شعبان کی فضیلت میں حضور اکرمﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ: خدا وند عالم ۱۵شعبان کی شب میں قبیلہ بنی کلب کی بھیڑ بکریوں کے بالوں کی مقدار میں اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے:

 "یغفر اﷲ لیلۃ النصف من شعبان من خلقہ بقدر شعر معزی بنی کلب" ([21])

 Ø§ÙˆØ± یہ حدیث اس بات Ú©ÛŒ طرف اشارہ کررہی ہے کہ اس مبارک شب میں بخشے جانے والوں Ú©ÛŒ تعداد بہت زیادہ ہے۔

حضرت امام جعفر صادق ؑسے منقول ایک دوسری نورانی کلام اس بات Ú©ÛŒ نشاندہی کر رہی ہے کہ ۱۵شعبان بھی اپنے مقام پر شب قدر ہے اورمخلوقات Ú©Û’  مقدر اور قسمت Ú©Û’ درجات میں سے ایک درجہ Ú©ÛŒ حامل ہے۔حضرت امام جعفر صادق ؑاس شب Ú©Ùˆ شب قدر سے تقابل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

"انھا لیلۃ التی جعلھا اﷲ لنا أھل البیت بإزاء ما جعل لیلۃ القدر لنبینا ﷺ" ([22])

 Ø¬Ø³ طرح خدا وند عالم Ù†Û’ پیغمبر ï·º Ú©Ùˆ شب قدر عطا فرمائی ہے، ہم اہل بیت Ú©Ùˆ بھی ۱۵شعبان سے نوازا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next