حضرت زہرا کے فضائل قرآن کی روشنی میں



' یہ میرے اہل بیت ہیں ان پر درودو سلام ہو '

 

پھر آیہ شریفہ نازل ہوئی لیکن جب حضرت ام سلمہ عبا کے قریب آنے کی خواہش کی تو پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) نے ان کو منع فرما یا اور کہا اے ام سلمہ تو ایک بہترین خاتون ہو لیکن زیر عبا آنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

اس مطلب کو جناب احمد ابن حنبل نے مسند میں صحیح ترمذی اور خصائص النسائی نے ذکر فرمایا ہے اور آیة تطہیر نازل ہو نے کے بعد چھ ما ہ تک ہر روز جناب پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم)صبح کی نما ز کے وقت در حضرت زہرا پر تشریف لے جا تے تھے اور فرماتے تھے:

 

' اے میرے اہل بیت نماز اے میرے اہل بیت نماز کیو نکہ خدا نے ہی ارادہ کیا ہے کہ میرے خاندان میں سے تم کو ہر نا پا کی سے دور رکھے اور ہمیشہ پاک وپاکیزہ قرار دیا ہے' (12)

 

چھٹی آیت:

وَیُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَی حُبِّہِ مِسْکِینًا وَیَتِیمًا وََسِیرًا۔ ِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْہِ اﷲِ لاَنُرِیدُ مِنْکُمْ جَزَائً وَلاَشُکُوراً (13)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next