امام موسیٰ کاظم و امام علی رضا علیهما السلام کے اخلاقی اعلی نمونے



 

 

 

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے اخلاقی نمونے

 

خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت

ساتویں امام حضرت موسیٰ بن جعفر علیھما السلام اپنے زمانہ کے سب سے زیادہ عابد، سب سے بڑے فقیہ، سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ کریم شخصیت کے مالک تھے۔

روایت ھوئی ھے کہ: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام رات کی تمام نافلہ نمازیں پڑھا کرتے تھے اور صبح کی نماز سے ملا دیتے تھے، اس کے بعد نماز صبح کی تعقیبات میں مشغول رہتے تھے اور خدا کے لئے سجدہ میں رہتے تھے اور سجدہ سے سر نھیں اٹھاتے تھے مگر یہ کہ زوال آفتاب نزدیک ھوجائے، امام علیہ السلام بہت زیادہ دعا کیا کرتے تھے، اور اس دعا کو بہت پڑھتے تھے:

”اللّٰھُمَّ اِنِّی اٴَسَاٴَلُکَ الرَّاحَةَ عَنْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَفْوَ عِنْدَ الْحِسَابِ۔“

”پروردگارا! تجھ سے موت کے وقت آسانی اور حساب کے وقت بخشش کی درخواست کرتا ھوں“۔

نیز امام علیہ السلام کی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی ھے:

”عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِکَ، فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِکَ۔“



1 2 3 4 5 6 7 8 next