انتظار اور منتظر کے خصوصیات (1)



روایات میں ظھور کی راہ ھموارکرنے والی جماعت کا تذکرہ

شیعہ و سنی دونوں مکاتب فکر کے یہاں ایسی روایات بکثرت موجود ھیں جن میں امام (ع) کے ظھور کی راہ ھموار کرنے والی جماعتوں کا تذکرہ ھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان روایتوں میں صراحت کے ساتھ ان جماعتوں کے علاقوں کا تذکرہ بھی موجود ھے جن میں سے کچھ اھم علاقے یہ ھیں:مشرق وخراسان(بظاہر مشرق سے مراد خراسان ھی ھے) قم ، رے،یمن،اب ان جماعتوں اور ان کے علاقوں کی نشاندھی کرنے والی روایات ملاحظہ فرمائیں:

 

۱۔مشرق میں ظھور کی راہ ھموار کرنے والی جماعت

حاکم نے مستدرک میں عبداللہ بن مسعو د سے یہ روایت نقل کی ھے کہ ان کا بیان ھے:رسول خدا(ص) ھمارے پاس تشریف لائے تو آپ(ص) کا چہرہ خوشی سے کھلا ھوا تھا اور لبوں پر تبسم موجود تھا۔اس وقت ھم نے آپ (ص)سے جس چیز کے بارے میں سوال کیا آپ (ص) نے ھمیں اس کا جواب دیا اوراگر ھم خاموش نھیں ھوتے تو آپ(ص) خود گفتگو شروع کر دیتے تھے یہاں تک کہ بنی ہاشم کے کچھ بچے ھمارے سامنے سے گذرے جن کے درمیان حسن (ع)اور حسین (ع) بھی تھے جب آنحضرت (ص)کی نگاہ ان دونوں پڑی تو آپ(ص) کی آنکھوں میں آنسو چھلکنے لگے اور ھم نے کہا:یا رسول اللہ(ص) کیا بات ھے ھم آپ (ص) کے چہرہ سے ناگواری کا مشاہدہ کر رھے ھیں؟

تو آپ (ص) نے فرمایا:”انّا اٴھل بیت اختار اللّٰہ لنا الآخرةعلیٰ الدنیا، وانّہ سیلقیٰ اٴھل بیتی من بعدی تطریداًوتشریداًفی البلاد حتیٰ ترتفع رایات سودفی المشرق،فیساٴلون الحقّ لایعطونہ،ثمّ یساٴلونہ فلایعطونہ،ثمّ یساٴلونہ فلایعطونہ فیقاتلون فینصرون،فمن اٴدرکہ منکم ومن اٴعقابکم فلیاٴت امام اٴھل بیتی ولوحبواًعلیٰ الثلج ،فانّھا رایات ھدیٰ، یدفعونھا الیٰ رجل من اٴھل بیتی“[14]

”ھم اھل بیت کے لئے خدا وندعالم نے دنیا کے بجائے آخرت کومنتخب کیا ھے میرے بعد میرے اھل بیت کو جلا وطن اور شہر بدر کیاجائے گا یہاں تک کہ مشرق میں سیاہ پر چم بلند ھوجائیں گے اور وہ حق کا مطالبہ کریں گے لیکن ان کا مطالبہ پورا نہ ھوگا وہ پھر مطالبہ کریں گے مگر پھر نامراد رھیں گے پھر مطالبہ کریں گے مگر ان کا حق ادا نھیں کیا جائے گا۔تب وہ جنگ کریں گے۔ تو ان کی نصرت کی جائے گی۔لہٰذا تم لوگوں یا تمہاری نسل میں جو کوئی اس وقت موجودرھے وہ میرے اھل بیت٪ میں آنے والے امام کا ساتھ دے چاھے برف پر گھسٹتے ھوئے آنا پڑے کیونکہ یہ ہدایت کے پر چم ھوں گے اور وہ انھیں میرے اھل بیت میں موجود شخص کے حوالے کر دیں گے۔“

امام جعفر صادق   -سے روایت :”کاٴنی بقوم قدخرجوابالمشرق یطلبون الحقّ فلایعطونہ ثمّ یطلبونہ فاذاراٴ واذلک وضعواسیوفھم علیٰ عواتقھم فیعطون ماشاوٴوافلایقبلونہ حتیّٰ یقوموا ولایدفعونھاالّا الیٰ صاحبکم (ای الامام المھدی(ع))قتلاھم شہداء۔۔۔۔۔“[15]

”گویا کہ میں ایسی قوم کو دیکھ رہا ھوں جومشرق کی جانب سے خروج کرے گی وہ حق کا مطالبہ کر یں گے اور انھیں حق نھیں ملے گا وہ پھر مطالبہ کریں گے مگر نہ ملے گا۔جب وہ یہ صورتحال دیکھیں گے تو اپنی تلواروں کو اپنے کاندھوں پر رکھ لیں گے تب تو وہ جس چیز کا مطالبہ کریں گے وہ انھیں دےد یا جائے گالیکن وہ اسے قبول نھیں کریں گے بلکہ اٹھ کھڑے ھوں گے،اور وہ اسے تمہارے آقا(امام مہدی (ع)) کے علاوہ کسی اور کے حوالے نھیں کریں گے ان کے متقولین شھیدواقع ھوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔“

۲۔خراسان میں راہ ھموار کرنے والے



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next