انتظار اور منتظر کے خصوصیات (2)



آپ ھی سے یہ قول بھی منقول ھے:”انتظار الفرج عبادة“”ظھور کا انتظار عبادت ھے۔“یا آپ (ص)نے فرمایا:”المنتظر لاٴمرنا کالمتشحّط بدمہ“ [32]”ھمارے امرکا انتظار کرنے والا اپنے خون سے نہانے والے کی طرح ھے۔“

مختصر یہ کہ روایات میں مذکور انتظار کی اس قدر وقیمت کا تعلق انتظار کے اس صحیح اور مثبت معنی ومفھوم سے ھے اور انتظار کے غلط اور منفی معنی ”معطل اور خاموش تماشائی بنے رہنے“سے اس کا دور کا واسطہ بھی نھیں ھے۔

 

حرکت اور انتظار کا رابطہ

حرکت اور انتظار کے درمیان تقابلی رابطہ

حرکت اور انتظار کے ربط کے سلسلہ میں ھم پھلے گفتگو کر چکے ھیںاور انشاء اللہ اب ھم یہ بیان کر یں گے کہ انتظار کے ساتھ حرکت کا کیا ربط ھے؟

تحریکی عمل

تحریکی عمل ایک تعمیری اور تخریبی مھم کا نام ھے اس لئے اسے مسلسل مزاحمت اور مشکلات اور پریشانیوں کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتاھے اگر یہ تحریک صرف تعمیری ھوتی اور تخریب سے اس کا کوئی تعلق نہ ھوتا تو پھر اس کی راہ میں اتنی زحمتیں اور پریشانیاں نہ ھوتیںدر اصل یہ تخریبی کارروائی موجود ہ سیاسی نظام کے خلاف ھوتی ھے اور ہر سیاسی نظام سے کچھ افراد وابستہ ھوتے ھیں جو اس سے فائدہ اٹھاتے رہتے ھیں اور وھی اس کادفاع بھی کرتے ھیں۔اور توحید کی طرف دعوت بھی بعینہ ایسی ھی تحریک تھی اسی بنا پر اس دعوت کے ساتھ ”جنگ وجہاد“دونوں شامل ھیں جےسا کہ خدا وند عالم ارشاد ھے:<وَقَاتِلُوہُمْ حَتَّی لاَتَکُونَ فِتْنَةٌ وَیَکُونَ الدِّینُ کُلُّہُ لِلَّہ>[33]

اوریہ ممکن نھیںھے کہ یہ تحریک فتنوں کا خاتمہ کئے بغیر اور دنیا ئے شرک کے مفاد پرست اھل سیاست کے بچھائے ھوئے جال کو پارہ پارہ کئے بغیرلوگوں کے درمیان اپنا اثر ورسوخ قائم کرلے۔اوریہ بھی طے ھے کہ جنگ و جہاد کے بغیر صرف زبانی تبلیغ سے ان فتنوں کا ازالہ ممکن نھیں ھے اور اس کی وجہ یہ ھے کہ توحید کا پرچم سیاست اور سماج سے خالی کسی میدان میں نصب نھیں ھوگا ،بلکہ اسے توشرک آلود مقامات پر لہرانا ھے لہٰذا جب تک شرک کاخاتمہ نہ ھوجائے اس وقت تک خدائی تبلیغ کا استحکام ممکن نھیں ھے۔

تحریکی عمل کا تاوان

اسی بنا پرمشرکانہ قیادت ورہبری توحیدی تحریک کی راہ میں ہر ممکن رکاوٹ کھڑی کر تی ھے اور خدا کی طرف دعوت دینے والوں کے راستے میں کبھی فتنہ وفساد کو ھوا دیتی ھیں تو کبھی بارودی سرنگیں بچھا کر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی ھیں لہٰذا توحید کی طرف دعوت دینے کا مطلب ان تمام فتنوں کا ازالہ،اور ان تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر دنیا ئے شرک کے چیلنج کاجواب دینا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next