انتظار اور منتظر کے خصوصیات (2)



وہ تمام سیاسی ،فوجی، اقتصادی ،انتظامی اورمیڈیا اور ذرائع ابلاغ کے وسائل کی فراھمی جوایسے معرکہ کے لئے ضروری ھیں۔

اس میں کوئی شک وشبہہ نھیں ھے کہ جو مومن جماعت دنیا کو امام(ع) کے ظھور کے لئے تیار کرے گی اس کے لئے ان تمام چیزوں اورقوتوںکی فراھمی ضروری ھے چاھے وہ اس میں اپنے مدمقابل عالمی اتحاد کی برابری نہ کر سکے نیز یہ بھی طے ھے کہ ایک سیاسی نظام اور باقاعدہ کسی حکومت کے بغیر یہ کام ممکن نھیں ھے۔اوروہ حکومت جس کی بشارت احادیث میں کثرت کے ساتھ دی گئی ھے وہ ظھور کی تیاری کرنے والی جماعت کی ھی حکومت ھوگی اس کے بغیر امام کے ظھور کے فطری اسباب فراھم نہ ھوں گے لہٰذا اس کا وجود امام (ع) کے ظھور سے پھلے یقینی ھے اور یہ بھی طے ھے اس قسم کی قدرت حاصل کر نے کے لئے واقعاًجد وجہدکی ضرورت ھے اور صرف تماشائی بنے رہنے یا” انتظار“ سے کام چلنے والا نھیں ھے۔

روایات میں انصار کا تذکرہ

ظھور امام (ع) کی تیاری کرنے والی جماعت انصار کی جماعت سے پھلے ھوگی اور اس جماعت کے افرادگذشتہ جماعت کے شاگرد ھوںگے اور یہ لوگ ان سے مختلف خصوصیات اورممتاز صفات کے حامل ھوں گے۔

اس مقام پر ھم اس جماعت کے بارے میں وارد ھونے والی روایتوں میں سے صرف ایک روایت کو بطور نمونہ ذکر کر رھے ھیں یہ روایات شیعہ اور سنی دونوں طرق سے مروی ھیں اس روایت میں ”طالقان “کے جوانوں کا تذکرہ ھے:

طالقان کے جوان مرد

متقی ہندی نے ”کنزالعمال “میں ،سیوطی نے اپنی کتاب”حاوی“میں امام مہدی (ع) کے ان انصار کے بارے میں یہ روایت نقل کی ھے جن کا تعلق ”طالقان “ سے ھوگا :

”ویحاً للطالقان فان للّٰہ عزّوجلّ بھا کنوزاً لیست من ذھب ولافضة، ولکن بھا رجال عرفوا اللّہ حق معرفتہ وھم اٴنصار المھدی“[4]

”قابل رشک ھے طالقان کیونکہ بے شک وہاں خداوندعالم کے ایسے خزانے ھیں جو نہ سونا ھے اور نہ چاندی بلکہ وہ ایسے مردھیں جن کے پاس خداوندعالم کی کامل معرفت ھے یھی کامل المعرفت افراد مہدی (ع)کے انصار ھیں۔“

ینابیع المودة قندوزی میں ھے:”بخٍ بخٍ للطالقان“[5]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 next