حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



اھل بیت علیھم السلام اور ان حضرات کی انسان ساز تعلیمات

 

سب سے زیادہ وسیع اور سب سے زیادہ کامل اعتقادی ، اخلاقی، تربیتی، سیاسی، اجتماعی اور علمی ثقافت، اھل بیت علیھم السلام کی ثقافت ھے جس کا ایک حصہ مومن اور شیعہ راویوں کے ذریعہ محفوظ رہا اور سیکڑوں کتابوں کی زینت بنا ھوا ھے، جیسے : الکافی، من لا یحضرہ الفقیہ، تہذیب الاٴحکام، الاستبصار، بصائر الدرجات، المحاسن، الاٴمالی مفید، الاٴمالی طوسی، الخصال، جامع الاٴخبار، علل الشرائع، الوافی، الشافی، نور الثقلین، بحار الانوار، وسائل الشیعہ، مستدرک الوسائل، العوالم اور بمحجة البیضاء، کہ جن میں اھل بیت علیھم السلام کی ثمر بخش حدیثی ثقافت کو بیان کیا گیا ھے کہ اگر انسان ان پر عمل پیرا ھو تو اس کی دنیا و آخرت آباد ھوجائے گی اور خوشنودی خدا اور بہشت جاویداں اس کو نصیب ھوگی۔

اس حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کی معرفت کے موجیں مارتے ھوئے سمندر سے ایک قطرہ اس فصل کے حسن ختام کے عنوان سے اشارہ کرتے ھیں:

حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”مَا خُلِقْتُمْ لِلْفَنٰاءِ بَلْ خُلِقْتُمْ لِلْبَقٰاءِ، وَاِنَّمَا تُنْقَلُونَ مِنْ دٰارٍ الٰی دارٍ“۔[34]

”تم لوگ فنا اور نابودی Ú©Û’ لئے خلق نھیں کئے گئے Ú¾Ùˆ بلکہ بقا Ú©Û’ لئے خلق ھوئے ھو، اور موت سے صرف ایک گھر سے دوسرے گھر Ú©ÛŒ طرف منتقل ھوجاؤ گے“۔                               

نیز حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”اِنَّ اٴخوَفَ مٰا اٴخَافُ عَلَی اٴُمَتِّی الھَوَی وَطُولُ الاٴَمَلِ“۔[35]

”میں اپنی امت میں دو چیزوں سے بہت زیادہ ڈرتا ھوں، ایک ھوائے خواہش نفس اور دوسرے لمبی لمبی تمنائیں“۔

اسی طرح حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next