حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



”عزُّ الْمُوٴمِنِ اسْتِغْنٰا وٴُہُ عَنِ النّٰاسِ وَفی القَنٰاعَةِ الحُرِّیَةُ وَالْعِزُّ۔“[36]

”مومن کی عزت لوگوں سے بے نیاز رہنے میں ھے، اورقناعت میں آزادی و عزت ھے“۔

حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

”المَرْءُ یُوْزُنَ بِقَوْلِہِ  وَیَقَوَّمُ بِفِعَلِہِ، فَقُلْ مَاتَرْجَحُ زِیَنُةُ، وَافْعَلْ مَا تَجِلُّ قِیْمَتُہُ۔“[37]

”انسان کاوزن اپنے قول وفعل سے سمجھا جاتا ھے،پس ایسی گفتگو کرو جس سے تمہاری بات میں وزن پیدا ھو اور ایسا کام انجام دوجس سے تمہاری قیمت بڑھے“۔

اسی طرح حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام نے فرمایا:

”تَحَلُّوْابِالْاٴَخْذِ بِالْفَضْلِ، وَالْکَفِّ عَنِ البَغْي، وَالْعَمَلِ بِالحَقِّ، وَالاِنْصٰافِ مِنَ النَّفسِ۔۔۔“۔[38]

”اپنے نفس کو اخلاقی فضائل سے زینت دو، اور ظلم و ستم سے پرھیز کرو، مناسب کردار اپناؤ اور تمام لوگوں کی نسبت انصاف سے کام لو“۔نیز امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

”یَنبَغِي لِلعَاقِلِ اٴنْ یَحْتَرِسَ مِن سُکْرِ المَالِ، وَسُکْرِ القُدرَةِ، وَسُکْرِ العِلمِ، وَسُکْرِ المَدحِ، وَسُکْرِ الشَّبَابِ، فَاِنَّ لِکُلِّ ذٰلِکَ رِیَاحاً خَبِیثَةً تَسلُبْ العَقلَ، وَتَستَخِفُّ الوَقَارَ“۔[39]

”عقلمند انسان کے لئے سزاوار ھے کہ اپنے کو دولت، قدرت، علم، تعریف اور چاپلوسی اور جوانی کے نشے سے محفوظ رکھے، کیونکہ ان میں سے ہر ایک نشہ زہریلی ھوا کی طرح ھے جو انسان کی عقل کو اڑا لے جاتا ھے اور انسان کے وقار کا خاتمہ ھوجاتا ھے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next