حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



تین گروھوںکی Ú¾Ù… نشینی سے پرھیز کرو: خائن، ظالم اور غیبت کرنے والا ،اس لئے کہ جوشخص ایک دن تمہارے فائدہ Ú©Û’ لئے خیانت کرتا Ú¾Û’ تو وہ Ú©Ù„  تمہارے نقصان Ú©Û’ لئے بھی خیانت کرے گا، اور جو شخص تمہاری وجہ سے دوسروں پر ظلم Ùˆ ستم کرتا Ú¾Û’ Ú©Ú†Ú¾ Ú¾ÛŒ مدت میں تم پر بھی ظلم Ùˆ ستم کرے گا، اور جو شخص تمہارے سامنے دوسروں Ú©ÛŒ غیبت کرتا Ú¾Û’ تو ایسا شخص بہت جلد Ú¾ÛŒ دوسروں Ú©Û’ نزدیک تیری بھی غیبت کرے گا“۔[46]

حضرت امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام ایک سیاہ فام اور قبیح شکل والے شخص کے پاس سے گزرے تو اس کو سلام کیا اور اس کے پاس بیٹھ گئے اور کچھ دیر تک اس سے گفتگو کرتے رھے اور اس کے بعد فرمایا: اگر تمہاری کوئی حاجت ھو تو میں پوری کرسکتا ھوں۔

کچھ لوگ اس منظر کو دیکھ رھے تھے انھوں نے کہا: یابن رسول الله! آپ ایسے آدمی کے پاس بیٹھتے ھیں اور اس سے اس کی حاجت کے سلسلہ میں سوال کرتے ھیں؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: وہ بھی خدا کے بندوں میں سے ایک بندہ ھے، اور قرآن کے حکم کے مطابق ھمارے دینی بھائیوں میں سے ایک بھائی ھے، اور خدا کے شہر میں ھمارا ایک پڑوسی ھے، حضرت آدم سب سے بہترین پدر اور اسلام سب سے بہتر دین ھے جس نے ھمارے اور اس کے درمیان رابطہ قائم کردیا ھے۔[47]

حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

”وَلیَکُنْ نَفَقَتُکَ عَلَی نَفسِکَ وَعَیالِکَ قَصْداً“۔[48]

”اپنے اور اپنے اھل و عیال کے خرچ میں درمیانی راستے کو اختیار کرو“۔

حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام نے فرمایا:

”مَنْ اٴَطٰاعَ ھَوٰاہُ اٴَعْطَیٰ عَدُوَّہُ مُنٰاہْ۔ “[49]

” جو شخص اپنے نفس کی اطاعت کرے (گویا) اس نے اپنے دشمن کی آرزو کو پورا کردیا ھے“۔

حضرت امام علی نقی الہادی علیہ السلام نے فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next