حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



حضرت اما م محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں: ایک یھودی عورت نے گوسفند کے گوشت میں زہر ملا کر پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت پیش کیا تاکہ اس کو کھاکر آپ کا کام تمام ھوجائے، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: کس چیز نے تجھے اس کام پر مجبور کیا ھے؟ اس یھودی عورت نے کہا: میں نے اپنے دل میں کہا: اگر وہ خدا کا بھیجا ھوا رسول ھے ، تو یہ زہریلا گوشت کوئی نقصان نھیں پہنچا سکتا، اور اگر بادشاہ ھے تو لوگوں کو اس کی حکومت سے راحت کردوں۔

چنانچہ جب پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس کی باتوں کو سنا تو اس کو معاف کردیا۔[8]

ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ میں حضرت امیر الموٴمنین کی توصیف بیان کرتے ھوئے کہتے ھیں:

آپ بُردباری اور مجرم کی بخشش میں سب سے زیادہ بُردبار (اور صابر) تھے، اور اس بات کی سچائی جنگ جمل سے ظاہر ھے کہ جب مروان بن حکم پر قابو پالیا جبکہ وہ آپ کا سخت اور کینہ پرور دشمن تھا اس کو بخش دیا۔!![9]

مجھے حسن و حسین علیھما السلام کے صدقہ میں بخش دیں

رسول بزرگوار اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) نے ایک مجرم کے بارے میں حکم دیا کہ وہ جس کو بھی جہاں بھی مل جائے گرفتار کرلے تاکہ اس کو اس کے اعمال کی سزا تک پہنچا دیا جائے۔

بھاگا ھوا مجرم امان لیتا ھوا ایک گھر سے دوسرے گھر میں چھپتا پھر ر ہا تھا، اور خود کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھتا تھا، لیکن اس طرح کرتے رہنا اس کے لئے بہت مشکل ھوگیا۔

ایک روز وہ ایک دروازہ کے پیچھے سے چھپ کر اس کے سوراخ سے گلی کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین علیھما السلام کو دیکھا (جو اس وقت چھوٹے تھے) جو اس گلی سے گزر رھے تھے، اس نے فوراً ھی دروازہ کھولا اور دونوں کو اپنے کاندھوں پر بٹھایا اور مسجد النبی (صلی الله علیه و آله و سلم) کی طرف روانہ ھوا، اور جب مسجد میں داخل ھواتو، پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) منبر پر تھے، اس نے فریاد بلند کی: یا رسول الله! میں ان دونوں کو اپنا شفیع قرار دیتا ھوں ان دونوں کے حق کا واسطہ مجھے معاف کردیں، چنانچہ آنحضرت (ص) نے نہایت بُردباری اور مہربانی کےساتھ اس کو بخش دیا۔![10]

محارب اور مفسد فی الارض کی بخشش

بصرہ میں ایک شخص نے حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام سے عرض کیا: محارب کی سزا کیا ھے؟ فرمایا: قرآن مجید کے مطابق ، جلا وطن کرنا، یا ہاتھ پیر کا کاٹنا یا سزائے موت۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next