حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



اس نے کہا: اگر یہ محارب حارثہ بن زید ھو تو پھر کیا حکم ھے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: اس کا بھی یھی حکم ھے، یا علی ! حارثہ ، آنا چاہتا ھے تاکہ آپ سے عفو و بخشش کی درخواست کرے! فرمایا: آجائے، چنانچہ وہ آیا اور ندامت و پشیمانی کے عالم میں مولا کے قدموں میں گرگیا، امام علیہ السلام نے اس کے بازو پکڑتے ھوئے فرمایا: اٹھو کہ خدا نے تم کو بخش دیا ھے۔!![11]

 

 

اھل بیت علیھم السلام اور تواضع

 

خضوع، فروتنی اور تواضع جیسے صفات اھل بیت علیھم السلام Ú©ÛŒ زندگی میںکثرت  اورحیرت انگیز طور پر پائے جاتے ھیں!

ابن مسعود کہتے ھیں: ایک شخص پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں حاضر ھوا، لیکن وہ آپ سے گفتگو کرتے ھوئے لرزنے لگا، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس سے فرمایا:

”ھَوِّنَ عَلَیْکَ فَلَسْتُ بِمَلِکٍ۔“[12]

”آرام اور اطمینان سے بات کرو میں بادشاہ نھیں ھوں“۔

ایک شخص کا کہنا ھے: میں چند لوگوں کے ساتھ پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں پہنچا اور کہا:

”اٴَنْتَ سَیِّدُنٰا۔“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next