حضرات اھل بیت علیھم السلام کے ممتاز صفات



امام علیہ السلام اس کو ملنے لگے، اسی موقع پرچند لوگوں نے اس شخص کو امام رضا علیہ السلام کا تعارف کرایا، چنانچہ وہ شخص بہت زیادہ شرمندہ ھوگیا اور معافی مانگنے لگا، اور چاہتا تھا کہ خود کو الگ کرلے لیکن امام علیہ السلام نے اس کو اپنی گرم باتوں سے اطمینان دلادیا اور اسی طرح اس کو ملتے رھے۔!![15]

ھم اس حقیقت کو نہ بھلائیں کہ تواضع و خاکسار ی ان دونوں کی طرح ھیں جوخاک میں مل جانے کے بعد بہت سے ثمرات اور نتائج دیتے ھیں۔

اھل بیت علیھم السلام نے تواضعاو خاکساری کے ذریعہ عبودیت و بندگی کی سر زمین میں اپنے سر کو داخل کردیا اور خدا کے صفات میں جڑیں پکڑ لیں اور اپنے وجود کے درخت سے شیریں ثمر پیش کئے کہ ان کے وجودی ثمرات کا ایک پھل علم و دانش اور آگاھی و معرفت تھا۔

نہ آگے نہ پیچھے، بلکہ اھل بیت(ع) کے ساتھ ساتھ

کائنات کے حقائق کی نسبت اھل بیت علیھم السلام کے وسیع و عمیق علم و بصیرت کی وجہ سے یہ حضرات ائمہ ہدایت کے عنوان سے انتخاب ھوئے ھیں اور سب کو یہ معلوم ھونا چاہئے کہ ان حضرات سے آگے بڑھنا ھلاکت کا سبب اور ان سے پیچھے رہ جانا بھی ضلالت و بد بختی کاباعث ھے۔

حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”فَلاَ تَسْبِقُوھُمْ فَتَھلِکُوا، وَلَا تُعَلِّمُوھُمْ فَاِنَّھُمْ اٴعْلَمُ مِنْکُم۔“[16]

”(میرے اھل بیت(ع)) سے آگے نہ بڑھو کہ ھلاک ھوجاؤ گے اور انھیں تعلیم دینے کی کوشش مت کروکہ وہ تم سے زیادہ عالم ھیں“۔

نیز آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”آگاہ ھوجاؤ کہ اھل بیت علیھم السلام بچپن میں سب سے زیادہ عقلمند اور بزرگی میں بھی سب سے زیادہ عالم ھیں، یہ حضرات تمھیں کبھی بھی ہدایت سے خارج نھیں کریں گے اور نہ تمھیں گمراھی کی وادی میں پہچائیں گے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next