فيض نبوت و ولايت کي بقاء کا الوہي نظام



8. مسند ابي يعلي، 3 : 179، ح : 1602

9. مجمع الزوائد، 9 : 132

10. مسند احمد بن حنبل، 6 : 292

علي مجھ سے اور ميں علي سے ہوں

8۔ بخاري شريف ميں حضرت براء رضي اللہ عنہ کي ايک روايت ہے وہ فرماتے ہيں کہ حضور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے حضرت علي (ع) سے فرمايا :

انت مني و انا منک(صحيح البخاري، 2 : 610)

اے علي تو مجھ سے ہے اور ميں تجھ سے ہوں۔

فرمايا تاجدار کائنات صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے کہ علي! اعلان کر دو کہ دنيا والے جان ليں کہ علي (ع) مجھ سے ہے اور ميں علي سے ہوں، حضرت امام حسين رضي اللہ عنہ کے بارے ميں يہ روايت عام ہے :

عن يعلي بن مرة قال قال رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم عليه السلام حسين مني و انا من حسين، احب الله من احب حسينا حسين سبط من الاسباط

حضرت يعلي بن مرۃ سے مروي ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا حسين مجھ سے ہے اور ميں حسين سے ہوں۔ اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جس نے حسين سے محبت کي حسين نواسوں ميں ايک نواسا ہے۔(جامع الترمذي، 2 : 29)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next