معاد جسمانی اور روحانی



یہ آیت معاد جسمانی کو اچھی طرح پیش کر تی ہے جو سوسال گزر نے بعد عزیرکی سواری کومتلاشی ہونے کے بعد دوبارہ گوشت اور پوست چڑھتے ہوئے دیکھایا او رصراحت کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ روح کا ارتباط اسی انسانی بدن کے اجزاء کے ساتھ ہے اور اس بات کوذکر کیا ہے ۔

٤۔(وان اللّٰہ یبعث من فی القبور )۔(١)

اور اللہ قبروں سے مردوں کو اٹھانے والا ہے ۔

..............

(١)حج:٧

یہ بات واضح ہے کہ روحیں قبروں میں نہیں ہوتیں بلکہ وہی بوسیدہ ابدان قبر میں ہیں جنھیں زندہ کیا جائے گا۔

ان قرآنی آیات کی طرح بہت سی معتبر احادیث بھی موجود ہیں جن میں سے چند احادیث ہم یہاں بیان کرتے ہیں:

احادیث شریفہ:

١۔''فی الاحتجاج : عن الصادقں انہ سئل : عن الناس یحشرون یوم القیامة عراة ؟ قال ں: بل یحشرون فی اکفانہم ،قال : انی لہم بالأکفان۔ وقد بلیت ؟! قال ں: ان الذی احیا ابدانہم جدّد اکفانہم ''۔(١)

حضرت امام صادق ـ سے سوال کیا گیا کہ کیا لوگ روز قیامت ننگے محشور ہوں گے ؟ حضرت ـ نے فرمایا :بلکہ لوگ اپنے کفن کے ساتھ محشور ہونگے ،کہا گیا ان کے لئے کفن کہاں ہے؟ فرمایا جو ان کو زندہ کرے گا وہی ان کے کفن کوتازہ کرے گا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next