زیارت روز اربعین حسینی با اردو ترجمه



اَللّهُمَّ اِنّى اَشْهَدُ اَنَّهُ وَلِیُّكَ وَابْنُ وَلِیِّكَ وَ صَفِیُّكَ وَابْنُ صَفِیِّكَ

خدایا میں گواهی دیتا هوں که وه تیرے دوست اور تیرے ولی کے فرزند اور تیرے برگزیده اور فرزند برگزیده هیں

الْفاَّئِزُ كَرامَتِكَ اَكْرَمْتَهُ بِالشَّهادَةِ وَ حَبَوْتَهُ بِالسَّعادَةِ وَاَجْتَبَیْتَهُ بِطیبِ الْوِلادَةِ

تیری کرامت پر فائز هیں، تو نے ان کو مکرم کیا هے شهادت کے ذریعه اور ان کو سعادت سے مخصوص کیا هے، اور ان کو منتخب کیا هے پاکیزگی ولادت کے ساتھ

وَ جَعَلْتَهُ سَیِّداً مِنَ السّادَةِ وَ قآئِداً مِنَ الْقادَةِ وَ ذآئِداً مِنْ الْذادَةِ

اور ا ن کو سردار بنایا هے سرداروں میں سے اور قائد بنایا هے قائدوں میں سے اور اسلام سے دفاع کرنے والوں میں سے ایک بڑا دفاع کرنے والا بنایا هے

وَاَعْطَیْتَهُ مَواریثَ الاَْنْبِیاَّءِ وَ جَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلى خَلْقِكَ مِنَ الاَْوْصِیاَّءِ

اور تو نے ان کو انبیاء کی میراث عطا کی هے، اور ان کو اپنی مخلوق پر حجت قرار دیا هے اوصیاء میں سے

فَاَعْذَرَ فىِ الدُّعآءِ وَ مَنَحَ النُّصْحَ وَ بَذَلَ مُهْجَتَهُ فیكَ

تو انهوں نے بھی اتمام حجت سے تمام عذر کو دور کردیا اور امت کی نصیحت کو انجام دیا اور تیری راه میں اپنا خون بهایا



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next