امام صادق (علیہ السلام) کے متعلق اہل سنت کے بزرگ علماء کے کلمات



١٣ Û”  ابن صباغ مالکی (ت : ٨٥٥ Ú¾.Ù‚.)

'' کان جعفر الصادق(علیه السلام) من بین اخوته خلیفة ابیه ووصیّه والقائم من بعده... وصّى إلیه ابوجعفر(علیه السلام)بالامامة وغیرها وصیة ظاهرة ونصّ علیه نصاً جلیاً... وامّا مناقبه فتکاد تفوت من عدّ الحاسب '' (١٣) Û”  جعفر صادق اپنے تمام بھائیوں میں اپنے والد Ú©Û’ جانشین ØŒ وصی اور قائم مقام تھے ... امام محمد باقر (علیہ السلام) Ù†Û’ ظاہری طور پر امام صادق Ú©ÛŒ امامت کا اعلان کیا اور ان Ú©Ùˆ تمام چیزوں Ú©ÛŒ وصیت Ú©ÛŒ ... ان Ú©Û’ فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ شمار کرنے والے شمار نہیں کرسکتے۔

١٤۔  عبدالرحمن بن محمد حنفی بسطامی (ت : ٨٥٨ Ú¾.Ù‚.)

'' جعفر بن محمّد ازدحم على بابه العلماء واقتبس من مشکاة انواره الأصفیاء، وکان یتکلّم بغوامض الأسرار وعلوم الحقیقة وهو ابن سبع سنین '' (١٤) ۔

جعفر بن محمد وہ شخص ہیں جن کے دروازہ پر علماء ازدحام کرتے تھے اور امت کے منتخب افراد ان کے انوار کے چراغ سے استفادہ کرتے تھے ، جس وقت ان کی عمر سات سال کی تھی تو آپ پوشیدہ اسرار اور علوم حقیقی کو بیان کرتے تھے ۔

١٥۔  احمد بن عبداللہ خزرجی (ت : ٩٢٣ Ú¾.Ù‚. Ú©Û’ بعد )

'' جعفر بن محمّد بن علىّ بن الحسین بن علىّ بن ابى طالب الهاشمى ابوعبدالله، احد الأعلام... حدّث عنه خلق کثیر لایحصون '' (١٥)

جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب ہاشمی ، ابوعبداللہ کا شمار امت کے بزرگ افراد میں ہوتا ہے ، آپ سے اس قدر لوگوں نے حدیث کو نقل کیا ہے جن کو شمار نہیں کیا جاسکتا ...۔

١٦۔  شمس الدین محمد بن طولون (ت : ٩٥٣ Ú¾.Ù‚.)

''کان من سادات اھل البیت و لقب بالصادق لصدقہ فی مقالتہ و فضلہ اشھر من ان یذکر '' (١٦) ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 next