امام صادق (علیہ السلام) کے متعلق اہل سنت کے بزرگ علماء کے کلمات



آپ کا شمار سادات اہل بیت میں ہوتا ہے ، آپ کو گفتار و کردار میں صادق ہونے کی وجہ سے صادق کے لقب سے نوازا گیا ، آپ کے فضائل اس قدر زیادہ ہیں جن کو شمار نہیں کیا جاسکتا ۔

١٧۔  احمد بن حجر ہیتمی (ت: ٩٧٤ Ú¾.Ù‚)

'' و نقل عنہ الناس من العلوم ما سارت بہ الرکبان و انتشر صیتہ فی جمیع البلدان '' (١٧) ۔ آپ سے اس قدر علم نقل ہوا ہے کہ لوگ فوج در فوج آپ کے پاس آنے لگے اور آپ کا مقام و منزلت پورے ملک پر چھا گیا ۔

١٨ Û”  شیخ مومن بن حسن شبلنجی (ت : ١٠٨٣ Ú¾.Ù‚. Ú©Û’ بعد )

'' ومناقبه کثیرة تکاد تفوت عدّ الحاسب... روى عنه جماعة من اعیان الأئمة واعلامهم کیحیى بن سعید ومالک بن انس والثورى وابن عیینة وابى حنیفة وایوب السختیانى وغیرهم '' (١٨) ۔

آپ کے فضائل اس قدر زیادہ ہیں جن کو شمار کرنے والے شمار نہیں کرسکتے ... بزرگان ائمہ جیسے یحیی بن سعید ، مالک بن انس ، ثوری ، ابن عینیہ، ابوحنیفہ ، ایوب سختیانی اور دیگر علماء نے آپ سے روایات نقل کی ہیں ...۔

١٩۔  شیخ عبداللہ بن محمد بن عامر شبراوی شافعی ( ت : ١١٧١ Ú¾.Ù‚.)

'' السادس من الأئمة جعفر الصادق، ذوالمناقب الکثیرة والفضائل الشهیرة. روى عنه الحدیث ائمة کثیرون مثل مالک بن انس وابى حنیفة ویحیى بن سعید وابن جریج والثورى وابن عیینة وشعبة وغیرهم '' (١٩) ۔

چھٹے امام جعفر صادق کے فضائل و مناقب بہت زیادہ مشہور ہیں ۔ بہت سے ائمہ جیسے مالک بن انس، ابی حنیفہ، یحیی بن سعید ، ابن جریج ، ثوری، ابن عینیہ ، شعبہ اور دوسرے علماء نے آپ سے روایات نقل کی ہیں (١٩) ۔

1. رسائل جاحظ، ص 106.



back 1 2 3 4 5 6 7 next