امام جعفر صادق (ع) كے دور امامت كي چند خصوصيات



امام جعفر صادق (ع) نے اگر چہ حكومت وقت كے خلاف علانيہ طور پر جنگ شروع نھيں كي تھي۔ ليكن يہ بھي پوري دنيا جانتي ھے كہ آپ حكام وقت سے نہ فقط دور رھے بلكہ خفيہ طور پر ان كے ساتھ بھر پور مقابلہ بھي كيا۔ ايك طرح كي امام عليہ السلام سرد جنگ لڑتے رھے۔ آپ (ع) كي وجہ سے اس وقت كے ظالم حكمرانوں كي ظالمانہ كاروائيوں كي داستانيں عام ھوئيں اور ان كي آمريت كا جنازہ اس طرح اٹھا كہ مستحق لعن و نفريں ٹہرے، يھي وجہ ھے كہ منصور كو مجبور ھو كر كھنا پڑا كہ:

 

"ھذا الشجي معترض في الحلق"

 

كہ جعفر بن محمد ميرے حلق ميں پھنسي ھوئي ھڈي كے مانند ھيں۔ ميں نہ ان كو باھر نكال سكتا ھوں اور نہ نگلنے كے قابل رھا ھوں نہ ميں ان كا عيب تلاش كركے ان كو سزادے سكتا ھوں، اور نہ ان كو برداشت كرسكتا ھوں۔"

 

يہ سب كچھ ديكھتے ھوئے كہ وہ جو كچھ بھي كر رھے ھيں وہ ھمارے خلاف ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔برداشت كر رھا ھوں۔ مجھے پتہ ھے كہ امام عليہ السلام نے ھمارے خلاف لوگوں كو ايك نہ ايك دن اكٹھا كر ھي لينا ھے۔ اس كے باوجود بھي ميں اتنا بے بس ھوں كہ ان كے خلاف ذرا بھر اقدام نھيں كرسكتا۔

 

اس سے پتہ چلتا ھے كہ امام عليہ السلام نے اپني حسن سياست اور بھترين حكمت عملي كي بدولت اپنے مكار، عيار اور با اختيار دشمن كو بے بس كيے ركھا۔ ھم سب پر لازم ھے كہ اپنے دشمنوں، مخالفوں كے مقابلے ميں ھمہ وقت تيار ھيں۔ ھوشياري و بيداري كے ساتھ ساتھ ھمارا قومي و ملي اتحاد بھي وقت كي اھم ضرورت ھے۔ ھمارا بزدل دشمن گھات لگائے بيٹھا ھے۔ وہ كسي وقت بھي ھميں نقصان پھنچا سكتا ھے۔ جوں جوں وقت گزرتا جارھا ھے۔ طاقت و غلبہ كے تصور كي اھميت بڑھتي جارھي ھے۔ خوش نصيب ھيں وہ لوگ جو وقت كي نبض تھام كر سوچ سمجھ كر آگے بڑھتے ھيں اور پھر بڑھتے چلے جاتے ھيں۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next