آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں



عوارف المعارف میں جابرص سے منقو ل ھے:کبھی ایسا نہ ہوا کہ آنحضرت(ص) سے کچھ مانگا گیا ھو اور انھوں نے کہہ دیا ھو :نھیں!

ابن عتیبہ کا بیا ن ھے:اگر آنحضرت(ص) کے پاس کو ئی چیز مو جود نھیں ھو تی تھی توبعد میں دینے کا وعدہ فرمالیتے تھے۔(۱۱۸)

لشکر بھیجنا:

اسی کتاب میں مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) کسی طرف فوج بھیجتے تودن کے ابتدائی حصہ میں (دوپھر سے پھلے) بھیجتے تھے۔(۱۱۹)

لشکر بھیجتے وقت دعاکرنا:

کافی میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) فوج بھیجتے تو ا س کے لئے دعا فر ما تے تھے۔(۱۲۰)

جنگ سے متعلق اطلاع:

قرب الاسناد میں حضرت امام علی رِضا (علیہ السلام)سے مر وی ھے:جب آنحضرت(ص) لشکر بھیجتے تھے تو سپہ سالار معین کر نے کے بعد اپنے معتمد کو بھی ساتھ لگا دیتے تھے تاکہ جنگ کے متعلق تمام خبروں کی اطلاع پاتے رھیں۔(۱۲۱)

فوج کو ھدایت:

کافی میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے :جب آنحضرت(ص) کسی لشکر کو بھیجتے تھے تو سپہ سالار کوخصوصی طور پر اور پو رے لشکر کو عمومی طور پر تقویٰ کی تا کید فر ما تے تھے اس کے بعد کھتے تھے:”خدا کا نام لے کر اس کی را ہ میں کا فروں سے لڑنا،خیانت نہ کرنا،مقتولین کی نا کیں نہ کاٹنا،بچوں اور ان لوگوں کو جو پھاڑ پر عبادت میں مشغول ھیں قتل نہ کر نا،کھجور کے درختوں میں آگ نہ لگا نا، انھیں پا نی میں نہ ڈ بونا، پھل دار در ختوں کو نہ کاٹنا،کھیتوں میں آگ نہ لگاناکیو نکہ تمھیں نھیں معلوم ممکن ھے کہ تمھیں کو ان کی ضرورت پڑ جا ئے ،حلال گوشت جانوروں کے ھاتھ پیر نہ کاٹنا ھاں! اپنے کھا نے بھر یہ کا م کرنا،جب مسلمانوں کے کسی دشمن سے ملاقا ت کر نا توا سے ان تین(۳) چیزوں میں سے ایک کی دعوت دینا:مسلمان ہوجاوٴ،جزیہ دو،جنگ بند کرو،اگر وہ ان میں سے کسی ایک کو قبول کر لے تو تم بھی اس کی با ت ما ن جا وٴاور جنگ روک دو۔“(۱۲۲)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 next