امامت قرأن و حديث کی روشنی ميں



گذشتہ گفتگو کا خلاصہ :

Û±Û”   راہ اسلام Ú©Ùˆ جاری وساری رکھنے Ú©Û’ لئے امامت کا هونا ضروری Ú¾Û’Û”

۲۔ امامت کا انتخاب بذات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمپر ضروری ھے کیونکہ آپ کی ذات <لاینطق عن الهوی> کی مصداق ھے اور جب بات یھاں تک آگئی ھے اور واضح خلاصہ بھی آپ حضرات نے ملاحظہ فرمالیا تو بات آگے بڑھ کرایک جدید مرحلہ تک پهونچتی ھے اوروہ یہ کہ ھم اس امام کی تلاش کریں جس کے بارے میں نص او راعلان کیا گیا ھے نیز ان واضح نصوص کو بھی ملاحظہ کریں جن کے ذریعہ سے امام کی معرفت و شناخت هوتی ھے۔

اور چونکہ امامت سے متعلق روایات اور رایوں کی تعداد اس قدر زیادہ ھیں کہ اس کتاب میں ان کو بیان نھیں کیا جاسکتا اور راویوں کے بیان کرنے کا طریقہ بھی جداجدا ھے، لیکن ھم یھاں پر فقط تین عدد شاہد پیش کرتے ھیں اور باقی تفصیل کو تفصیلی کتابوں کی طرف حوالہ دیتے ھیں۔(مثلاً الغدیر علامہ امینیۺ ، عبقات الانوار اورالمراجعات وغیرہ)

Ù¾Ú¾Ù„ÛŒ حدیث:   ” حدیث دار “

ابن جریر طبری نے اس حدیث کو اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ھے کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمپر یہ آیت نازل هوئی :

<وَانْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاٴَقْرَبِیْنَ>[31]

”(اے رسول) تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو (عذاب خدا) سے ڈراؤ“

چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمنے خاندان عبد المطلب کو دعوت کے لئے بلایا جس میں ان کے چچا جناب ابوطالب ، جناب حمزہ، جناب عباس اور ابو لھب بھی تھے اور جب سب لوگ کھانے سے فارغ هوگئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمنے خطبہ دیتے هوئے فرمایا:

”یا بنی عبد المطلب انی واللّٰہ ما اعلم شاباً فی العرب جاء قومہ باٴفضل ممّا قد جئتکم بہ، اٴنی قد جئتکم بخیر الدنیا والآخرة، وقد امرنی اللّٰہ تعالیٰ اٴن اٴدعوکم الیہ، فاٴیکم یوازرنی علی ہذا الامر علی اٴن یکون اخي ووصیي وخلیفتي فیکم؟“

(اے خاندان عبد المطلب ! خدا Ú©ÛŒ قسم،  میں عرب میں کسی ایسے شخص Ú©Ùˆ نھیں جانتا جو اپنی قوم میں مجھ سے بہتر پیغام لایا هو میں تم میں دنیا وآخرت Ú©ÛŒ بھلائی Ù„Û’ کر آیا هوں ØŒ اور خداوندعالم Ù†Û’ مجھے Ø­Ú©Ù… دیا Ú¾Û’ کہ میں اس دعوت Ú©Ùˆ تمھارے سامنے پیش کردوں، پس تم میں کون شخص Ú¾Û’ جو اس کام میں میری مدد کرے، اور جو شخص میری مدد کرے گا وہ میرا بھائی، میرا وصی اور میرا خلیفہ هوگا۔)

چنانچہ یہ سن کر سب لوگوں نے اپنا سر جھکالیا او رکوئی جواب نہ دیا، اس وقت حضرت علی علیہ السلام کھڑے هوئے اور کھا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next