امامت قرأن و حديث کی روشنی ميں



” میرے بعد کوئی نبی نھیں“

اور شاید اس حدیث Ú©Û’ معنی اس وقت مزید روشن هوجائیں جب یہ معلوم هو کہ حدیث منزلت Ú©Ùˆ رسول اسلام  Ù†Û’ اس وقت بیان فرمایا جب آپ مدینہ منورہ سے ”جنگ تبوک“ میں  جارھے تھے اس وقت نائب اور قائم مقام بنایا Û”

لیکن شیخ ابن تیمیہ اس حدیث Ú©Û’ بارے میں کہتے ھیں کہ اس حدیث سے حضرت علی علیہ السلام Ú©ÛŒ کوئی بھی فضیلت ثابت نھیںهوتی کیونکہ جس وقت رسول اسلام  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلمجنگ تبوک Ú©Û’ لئے Ù†Ú©Ù„Û’ ھیں تو آپ Ú©Û’ ساتھ تمام اصحاب اور تمام مومنین تھے او رمدینہ میں عورتوں اور بچوں Ú©Û’ علاوہ کوئی نھیں تھا یا وہ لوگ جو جنگ میں نھیں گئے تھے چاھے وہ مجبور هوں یا منافق تو ایسے لوگوں پر کسی Ú©Ùˆ خلیفہ بنانا کوئی بھی فضیلت نھیں رکھتا۔ [38]

لیکن حدیث پرغوروفکر کرنے والاشخص ابن تیمیہ کے نتیجہ سے مطمئن نھیں هوتا بلکہ ایک دوسرا نتیجہ نکالتا ھے کہ:

اس وقت مدینہ منورہ مرکز نبوت اور دار السلطنت تھا۔

جب کسی حکومت کا رئیس اپنے دار السطنت سے کسی دوسری جگہ جاتا ھے (جیسے تبوک) اور چونکہ اس وقت کا مواصلاتی نظام بہت ھی کمزور هوتا تھا تو گویا جانے والا ایک طویل مدت کے لئے وھاں سے غائب هورھا تھا اور چونکہ جنگ کے مسائل ایسے هوتے ھیں جن کے بارے میں یہ بھی معلوم نھیں هوتا کہ کب ختم هوگی اور کب پلٹ کر آنا هوگا تو ایسے موقع پر کسی رئیس کا نائب بنانا اور اس کو دار السلطنت میں جانشین بناکر چھوڑنا ایک عظیم معنی رکھتا ھے اور وہ بھی ایسے ماحول میں جب دشمنان اسلام اور منافقین کی طرف سے ھر ممکن خطرہ موجود هو اور وہ ایک ایسی فرصت کی تلاش میں هوں کہ موقع ملنے پر اسلام اور مسلمانوں کو نابود کر ڈالیں، لہٰذایسے ماحول میں حضرت علی علیہ السلام کو اپنا خلیفہ معین کرنا ایک عظیم فضیلت ھے۔

تیسری حدیث: ”حدیث غدیر“

اس حدیث کو اکثر صحابہ وتابعین نے روایت کیا ھے اور بہت سے علماء وحفاظ نے اس کو نقل کیا ھے۔ [39]

بطور اختصارھم صرف حدیث کے محل شاہد اور ان چیزوں کو بیان کرتے ھیں جو امامت وامام کی وضاحت سے متعلق ھیں۔

چنانچہ اکثر روای کہتے ھیں:

”جب ھم حجة الوداع سے واپس پلٹ رھے تھے ، اورغدیر خم میں پهونچے تو رسول اسلام نے نماز ظھر کے بعد مسلمانوں کے درمیان خطبہ دیا اورحمد باری تعالیٰ کے بعد فرمایا:

”اے لوگو  ! قریب Ú¾Û’ کہ میں اپنے پروردگار Ú©ÛŒ دعوت پر لبیک کهوں میں بھی مسئول هوں او رتم بھی مسئول هو، پس تم لوگ کیا کہتے هو؟

تب لوگوں Ù†Û’ کھا:  ”ھم گواھی دیتے ھیں کہ آپ Ù†Û’ دین اسلام Ú©ÛŒ تبلیغ کی، Ú¾Ù… Ú©Ùˆ وعظ ونصیحت Ú©ÛŒ اورجھاد کیا ØŒ ”فجزاک اللّٰہ خیراً“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 next