فدک غصب کرنے سے خلافت کا ہدف



تاریخی کتابوں میں فدک کی زمین کو غصب کرنے کے علل و اسباب کے متعلق مختلف اقوال ذکر ہوئے ہیں :

Ù¡Û”  اس کام Ú©Û’ ذریعہ اہل بیت (ع) Ú©ÛŒ مالی اور اقتصادی طاقت Ú©Ùˆ ضعیف اور کمزور بنانا چاہتے تھے تاکہ حضرت فاطمہ زہرا (علیہ السلام) Ú©Û’ گھر سے حق طب صدائیں اور تحریکیں بلند نہ ہوسکیں اور وہ اپنے اندر ہی محدود ہو کر ختم ہوجائیں Û” کیونکہ عبداللہ بن حماد انصادری Ú©ÛŒ روایت Ú©Û’ مطابق فدک Ú©ÛŒ زمین سے حاصل ہونے والی آمدنی چوبیس ہزار دینار سے زیادہ تھی اور دوسری روایتوں میں ستر ہزار دینار بھی ذکر ہوئی ہے ØŒ یہ بہت زیادہ پیسہ ØŒ سقیفہ Ú©ÛŒ حکومت Ú©Û’ مخالفین Ú©Û’ لئے بہت زیادہ شمار کیا جاتا تھا Û”

ابن ابی الحدید معتزلی نے بھی علی بن تقی سے نقل کیا ہے : ''فدک بہت قیمتی تھی اور اس میں اس قدر کھجور کے درخت تھے جتنے موجودہ پورے کوفہ میں کھجور کے درخت ہیں ۔ حضرت فاطمہ زہرا (علیہ السلام) کو فدک سے محروم کرنے کا ہدف یہ تھا کہ حضرت علی کی طاقت کو کم کیا جائے تاکہ ابوبکر کی خلافت کو کوئی مشکل پیش نہ آئے ، اسی وجہ سے اہل بیت (ع) اور بنی ہاشم کو خمس سے محروم کیا ، یقینا جس فقیر کی مالی بنیاد اچھی نہ ہو، اس کی ہمت اور ارادہ کم ہوجاتا ہے ، وہ اپنے آپ کو بہت کم سمجھتا ہے اور ریاست و حکومت حاصل کرنے کے بجائے اپنی روزی روٹی حاصل کرنے میں مشغول ہوجاتا ہے ۔

امام معتزلی نے شرح ابن ابی الحدید کی ١٦ ویں جلد کے ٢٤٨ صفحہ پر فدک کو غصب کرنے کی ایک اور دلیل بیان کی ہے ، وہ کہتے ہیں میں نے مغربی بغداد کے ایک عالی رتبہ استاد بنام علی بن فارقی سے پوچھا : کیا فاطمہ علیہا السلام کا فدک سے متعلق دعوی سچا تھا ؟

استاد بغداد :  جی ہاں ØŒ سچا تھا Û” امام معتزلی Ù†Û’ پوچھا : پھر ابوبکر Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ فدک کیوں نہیں دیا ØŒ جبکہ اس Ú©Ùˆ معلوم تھا کہ فاطمہ صحیح کہہ رہی ہیں ØŸ

بغداد کے استاد نے مسکراتے ہوئے کہا : اگرابوبکر اس روز حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے دعوی کی تائید کرتے ہوئے فدک ان کو دیدیتا تھا تو وہ اگلے روز آکر کہتیں : خلافت میرے شوہر کا حق ہے اور اس طرح ا بوبکر کو اس کے عہدے سے متزلزل کردیتیں اور پھر ابوبکر کوئی دعوی نہیں کرسکتا تھا کیونکہ فاطمہ (س) اس قدر سچ بولنے والی اور صادق تھیں کہ ان کو اپنا دعوی ثابت کرنے کے لئے کسی دلیل اور شاہد کی ضرورت نہ ہوتی ۔

امام متعزلی نے اپنے استاد کی یہ بات نقل کرنے کے بعد کہا : ''اوریہ کلام صحیح ہے '' اور اس میں حقیقت پائی جاتی ہے ۔

یہاں پر معلوم ہوجاتا ہے کہ فدک کو غصب کرنے اور حضرت امیرالمومنین و حضرت فاطمہ زہرا (علیہما السلام) کے ساتھ غیرمنطقی جنگ کرنے کا کیا ہدف تھا۔