قرآن و سنت کی روشنی میں امت اسلامیہ کی بیداری



 

 Ø¨ÛØª سی قرآنی آیات اور احادیث میں انسان Ú©Ùˆ رحمت، وحدت اور اسلامی Ùˆ انسانی اخوت، انصاف، اور حصول علم Ú©ÛŒ طرف دعوت دی گئی ہے ان امور Ú©Ùˆ اسلامی معاشرے Ú©ÛŒ تعمیر Ú©Û’ Ù„Û“ ضروری قراردیا گیا ہے۔

 

 Ø§Ø³Ù„ام Ú©ÛŒ ان اعلی Ùˆ ارفع تعلیمات Ú©Û’ باوجود اسلامی ملکوں میں جھل غربت اور بیماری کا منحوس مثلث دیکھنے Ú©Ùˆ ملتا ہے اسی طرح سے مسلم ملکوں میں ظلم، عدم مساوات، طبقاتی فاصلے، اور اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں Ú©ÛŒ طرف سے لاپرواہی دیکھی جاسکتی ہے جس Ú©ÛŒ وجھ سے ان ملکوں میں اکثریت Ú©ÛŒ زندگی درھم برھم ہوکر رہ گئی ہے۔

 

 Ø§Ø³Ù„امی امۃ میں تفرقہ اور تشتت کا سب سے بڑا سبب ایک دوسرے Ú©ÛŒ تکفیر کرنا ہے ہمیں قرآنی آیات احادیث اور اجتھادات اور ایسے لوگوں Ú©ÛŒ آرا جو امت Ú©Ùˆ اتحاد Ú©ÛŒ طرف بلاتے ہیں ان سے استفادہ کرکے اس بیماری کا علاج تلاش کرنا ہوگا اس طرح سے ہم ایک طرف تو اتحاد Ú©Û’ نظریات Ú©Ùˆ رائج کریں Ú¯Û’ اور دوسری طرف سے بے جا تعصب اور انتہا پسندی پر مبنی نظریات کا ازالہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں Ú¯Û’ جن سے اسلام Ú©ÛŒ بدنامی ہورہی ہے اس سلسلے میں قرآنی آیات اور احادیث اور ان کا مفہوم پیش کرنے سے پہلے جو امت Ú©Ùˆ بیدار کرنے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں میں بعض علماء اور اسلامی تحریکوں اور عوام Ú©Û’ درمیان عدم اتحاد Ùˆ انسجام Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرنا چاھتا ہوں۔

 

 Ø¹Ø§Ù„Ù… اسلام Ú©Û’ بزرگ علماء عام طور سے اتحاد پر زور دے رہے ہیں ایسے عالم میں Ú©Ú†Ú¾ ایسے عناصر بھی پاۓ جاتے ہیں جو الگ ذھنیت Ú©Û’ مالک ہیں اور مذھبی اختلافات Ùˆ بعض آداب Ùˆ رسوم Ú©ÛŒ بنا پر مسلمانوں Ú©Ùˆ کافر قراردیتے ہیں یہی نہیں بلکہ انہیں واجب القتل بھی قراردیدیتے ہیں جبکہ اسلام میں انسان Ú©ÛŒ جان اور اس Ú©Û’ تحفظ پر تاکید Ú©ÛŒ گئي ہے ارشاد خداوندی ہے کہ من قتل نفسا بغیر نفس اور فساد فی الارض فکانما قتل الناس جمیعا (سورۃ مائدہ 32)جو شخص کسی Ú©Ùˆ نہ جان Ú©Û’ بدلے میں نہ ملک میں فساد پھیلانے Ú©ÛŒ سزامیں (بلکہ ناحق )قتل کردے تو گویا اس Ù†Û’ سب لوگوں Ú©Ùˆ قتل کرڈالا۔

 

 Ø§Ø³ÛŒ طرح سورہ نساء میں ارشاد ہوتاہے کہ وما کان لمومن ان یقتل مومنا الاّخطاء کسی ایمان دار Ú©Û’ Ù„Û“ یہ جائز نہیں کہ کسی مومن Ú©Ùˆ جان سے مار ڈالے مگر غلطی سے Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 next