قرآن کا سیاسی نظام



۶۔ ملک کے اقتصادیات کو فروغ دینے کی غرض سے تبعیض اور استحصال پر قابو پانا ۔

۷۔ اتحاد کو محفوظ رکھتے ھوئے اختلافات کو ختم کرنا ۔

 Û¸Û” انسان Ú©ÛŒ دنیوی اور اخروی سعادت Ú©ÛŒ ارتقا Ú©Û’ لئے شائستہ مکتب فکر اور رھبری Ú©ÛŒ بنیاد پر لوگوں Ú©Ùˆ تربیت دینا Û”

اسلام میں نظام حکومت

 Ø¯ÙˆØ³Ø±Ø§ قابل بحث موضوع اسلام میں سیاسی نظام Ú¾Û’ Û” نظریات ØŒ فلسفوں ØŒ عرف عام اور رسم Ùˆ رواج Ú©Û’ نقطۂ نظر سے سیاسی نظام اور حکومت Ú©ÛŒ قسمیں مختلف ھیں ۔حضرت عیسیٰ (ع) مسیح Ú©ÛŒ ولادت سے چار صدی Ù¾Ú¾Ù„Û’ یونانی معاشرے میں ارسطو Ù†Û’ ” سیاست “ Ú©Û’ موضوع پر ایک کتاب Ù„Ú©Ú¾ÛŒ تھی جس میں تین طرح Ú©ÛŒ حکومتوں Ú©ÛŒ طرف اشارہ کیا گیاھے : استبدادی ( شخصی ) ØŒ اشرافی ( بالا طبقے Ú©ÛŒ حکومت ) اور ڈیموکریسی Û” تاریخ علم سیاسیات Ú©ÛŒ طویل مدت میں ڈیموکریسی حکومت سب سے بھتر سمجھی گئی Ú¾Û’ ØŒ اس سے قطع نظر کہ مفاھیم میں کس قسم Ú©Û’ اختلافات موجود ھیں ØŒ لوگ اس سے کیا مراد لیتے ھیں اور کس حد تک یہ لفظ صحت Ùˆ سقم پر مبنی Ú¾Û’ Û” ھمارا مقصد صرف اتنا Ú¾Û’ کہ اسلامی سیاست Ùˆ حکومت، مذکورہ حکومتوں میں سے کس حکومت سے مماثلت رکھتی Ú¾Û’ ØŸ

اس سوال کے جواب میں قرآنی آیتوں پر غور و فکر کرنے کے بعدھم اس نتیجہ پر پھنچتے ھیں کہ اسلامی معاشرے میں سیاست کا مفھوم ڈیموکریسی کے اس مفھوم سے قریب ھے جس میں کسی قسم کا دھوکہ اور فریب شامل نہ ھو، لیکن ان دونوں کے درمیان وہ بنیادی اختلاف بھی موجود ھے جو اسلامی نظام میں روح سیاست کے تشخص کا باعث ھوتا ھے اور وہ ھے حاکمیت خدائے لا یزال ۔

 Ø§Ø³ موضوع Ú©Ùˆ مزید واضح کرنے Ú©ÛŒ غرض سے قرآن مجید Ú©ÛŒ روشنی میں ان اصولوں Ú©Ùˆ پیش کیاجا رھاھے جن سے حکومت Ú©Ùˆ قانونی حیثیت ملتی Ú¾Û’ اور اس Ú©Û’ بعد مذکورہ خصوصیت کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا Û”

حکومت کے بروئے کار آنے کی صورتیں

 Û±Û” نص : یعنی خدا اور رسول  Ú©ÛŒ طرف سے تعین ۔یہ امتیاز در اصل پیغمبر  Ùˆ امام Ú©Ùˆ حاصل ھوتا Ú¾Û’ ØŒ پھر نتیجةً” ولی فقیھہ Ú©Ùˆ ØŒ بشرطیکہ اس میں نبی Ùˆ اوصیائے نبی Ú©Û’ بیان کردہ اساسی صفات پائے جاتے Ú¾ÙˆÚº Û” جیسا کہ آیۂ ذیل سے واضح Ú¾Û’ Û”

”یاایھاالذین آمنوا اطیعوا اللہ Ùˆ اطیعوا الرسول Ùˆ اولی الامر منکم “ (Û´Û³) ” اے ایمان لانے والو ØŒ اللہ رسول  اور ان والیان امر Ú©ÛŒ اطاعت کرو جو تم Ú¾ÛŒ میں سے ھیں “ Û”

Û²Û” شوریٰ   یعنی ارباب حل Ùˆ عقد جو عوام Ú©ÛŒ نظر میں مقبول Ú¾ÙˆÚº ÙˆÚ¾ÛŒ آپس میں مشورہ کر Ú©Û’ نیک اور صالح ترین شخص Ú©Ùˆ انتخاب کر سکتے ھیں Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 next