دوسرے امام حضرت حسن علیه السلام



ایک دن امام حسن علیہ السلام اپنے نانا کی پشت پر سوار تھے ایک شخص نے کھا: واہ کیا خوب سواری ھے!

پیغمبر(ص) نے فرمایا: بلکہ کیا خوب سوار ھیں!

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام باوقار اور متین شخصیت کے حامل تھے۔ آپ غریبوں کا بھت خیال رکھتے تھے۔ راتوں کو ان کے درمیان کھانا تقسیم کیا کرتے تھے۔ ان کی ھر طرح سے مدد کیا کرتے تھے۔ اسی لئے سارے لوگ بھی آپ سے بے انتھا محبت کرتے تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں دوبار اپنی ساری دولت و ثروت غریبوں اور فقیروں میں تقسیم کردی تھی۔ تین بار اپنی جائداد کو وقف کیا تھا جس میں سے آدھی اپنے لئے اور آدھی راہ خدا میں بخش دی تھی۔

امام حسن مجتبیٰ (ع)نھایت شجاع اور بھادر بھی تھے۔ اپنے بابا امام علی علیہ السلام کے ساتھ جب آپ جنگ کرنے جاتے تھے تو فوج میں آگے ھی آگے رھتے تھے۔ جنگ جمل اور صفین میں آپ نے بھت خطرناک جنگیں لڑی تھیں۔ حضرت علی علیہ السلام کی شھادت کے بعد آپ نے صرف چہ مھینے حکومت کی تھی۔

آخر کار  ۵۰ھء میں زھر Ú©Û’ ذریعے آپ Ú©ÛŒ شھادت Ú¾Ùˆ گئی جو آپ Ú©ÛŒ بیوی جعدہ بنت اشعث Ù†Û’ معاویہ Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے آپ Ú©Ùˆ دیا تھا۔

آپ کا مزار اقدس، جنت البقیع میں تین دیگر اماموں کی قبروں کے ساتھ ھے۔ آپ کی والدۂ گرامی جناب فاطمہ زھرا(س) کی قبر اطھر بھی یھیں ھے۔

 Ø­ÙˆØ§Ù„Û’

۷۲۔مناقب ابن شہر آشوب ج/۱ ص /۲۱ ، ذخائر العقبیٰ ص/ ۶۷۔۱۲۱

۷۳۔مناقب ابن شہر آشوب ج/۴ ص/۲۸، دلائل الامامت تالیف محمد بن جریر طبری طبع نجف ۱۳۶۹ھء ص/۶۰ ، فصول المہمہ ص /۱۳۳ ، تذکرة الخواص ص/۱۹۳، تاریخ یعقوبی طبع نجف ۱۳۱۴ھء ج/ ۲ ص /۲۰۴ ، اصول کافی ج/ ۱ ص ۴۶۱

۷۴۔ارشاد مفید ص /۱۷۲، مناقب ابن شہر آشوب ج/۴ ص/۳۳ ، فصول المہمہ ص /۱۴۴

۷۵۔ ارشاد مفید ص /۱۷۲، مناقب ابن شہر آشوب ج/۴ ص/۳۳ ، الامامت و السیاست تالیف عبد اللہ بن مسلم بن ققیبر ج/۱ ص۱۶۳ ، فصول المہمہ ص /۱۴۵ ، تذکرة الخواص / ۱۹۷

۷۶۔ارشاد مفید ص/۱۷۳ ، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص /۳۵ ،الامامت و السیاست ج/ ۱ ص ۱۶۴

۷۷۔ارشاد مفید ص/۱۷۳ ، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص /۳۵ ، فصول المہمہ ص/ ۱۴۶، تذکرة الخواص ص /۲۱۱

۷۸۔ارشاد مفید ص/ ۱۸۱ ، اثبات الھداة ج/ ۵ ص /۱۲۹ ۔۱۳۴

           



back 1 2