حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام



امام موسی بن جعفر (کاظم) علیہ السلام، کو ۱۸۳ ھ میں قید خانے میں زھر دے کر شھید کر دیا گیا۔(۱)

آخر کار جب ھارون الرشید حج کے لئے مدینہ گیا تو اس کے حکم سے امام ھفتم(ع) کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب آپ مسجد نبوی کے اندر نماز میں مشغول تھے۔ آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر قید میں ڈال دیا گیا اور پھر مدینہ سے بصرہ اور بصرہ سے بغداد لے جایا گیا۔ اس طرح آپ کو کئی سال تک قید میں رکھا گیا۔ اس کے ساتھ ھی آپ کو ایک قید خانے سے دوسرے قید خانے میں منتقل کرتے رھتے تھے۔ آخر کار بغداد کے قید خانے میں سندی بن شاھک ملعون نے آپ کو زھر دے کر شھید کر دیا۔ (۲)آپ ”مقابر قریش“ میں جو اس وقت کاظمیہ (عراق) میں واقع ھے دفن کئے گئے۔

حوالے

۱۔اصول کافی ج/ ۱ ص/ ۴۷۶ ، ارشاد شیخ مفید ص / ۲۷۰ ، فصول المہمہ ص / ۲۱۴ ، ۲۲۳، دلائل الامامت ص / ۱۴۲۔ ۱۴۸ ، تذکرة الخواص ص /۳۴۸۔ن ۳۵۰، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص / ۳۲۴ ، تاریخ یعقوبی ج/ ۳ ص /۱۵۰

۲۔ارشاد مفید ص / ۲۷۹۔ ۲۸۳، دلائل الامامت ص / ۱۴۸ ۔۱۵۴، فصول المہمہ ص / ۲۲۲ ، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص / ۳۲۳۔۳۲۷ ، تاریخ یعقوبی ج/ ۳ ص / ۱۵۰

 



back 1 next