غیر مسلموں کے ساتھ اسلام کے سلوک کا ایک تاریخی نمونہ



 

دینی پلورالزم(٤)

اس سے قبل کے جلسے میں جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اس جلسہ میں اس بات کی وضاحت پیش کروں گا کہ پلورالزم اور لیبرالزم میں کیا ربط ہے اور اس کے بعد جو چند سوال پیش ہوئے ہیں ان کا جواب دوں گا۔

پلورالزم اور لیبرالزم کا رابطہ

''لیبرالزم'' اور'' پلورالزم'' میں رابطہ کی وضاحت کے لئے سب سے پہلے ان دونوں لفظوں کے معنی کو واضح اور معین کیا جائے، پلورالزم کے معانی سے متعلق پچھلے جلسوں میں وضاحت بہت ہی تفصیل سے کی گئی ہے یہاں پر لیبرالزم سے متعلق وضاحت پیش کی جاتی ہے ۔

لغت کے اعتبار سے ''لیبرالزم'' آزادی چاہنے کے معنی میں ہے اصطلاح میں اس کے معنی سے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ'' لیبرالزم'' ایک طرح کی آئیڈیو لوجی ہے جس کی بنیاد پر انسان اپنی مرضی کے متعلق جس طرح چاہے عمل کرے اور جیسے چاہے زندگی بسر کرے ،کوئی بیرونی سبب یا شرط اس کے عمل کو محدود نہ کرے ؛مگر یہ کہ اس کا یہ عمل اور اس کی یہ رفتار دوسروں کی آزادی میں مخل ہو اور دوسروں کی آزادی میں رخنہ کا سبب بنے؛ لیبرالزم عام طور سے زندگی کے تین شعبوں اقتصاد، سیاست اور دین و ثقافت میں زیادہ بیان ہوتا ہے

''اقتصادی لیبرالزم'' اس معنی میں ہے کہ اقتصادی کام کاج اور فعالیت معاشرہ میں پوری آزادی کے ساتھ ہو اور جو شخص جو انسان جو چیز بنانا یا ایجاد کرنا چاہے اس کو وہ بنا کر لوگوں کے سامنے پیش کرے اور اس کی خرید و فروخت کرے ؛ خلاصہ یہ

کہ' ' اقتصادی لیبرالزم'' کی بنیاد پر چاہے وہ اشیاء کا بنانا ہو یا ان کا پیدا کرنا ؛چاہے و ہ معدنیات کی چیزیں ہوںیاکھانے پینے کی چیزیں ہوں یا تبلیغ اور پرچار کی ،حتیّٰ کہ سرمایہ گزاری سے متعلق ہر وہ چیز کہ جو اقتصاد کے زمرے میں آتی ہو ان میں کسی بھی طرح کی کوئی پابندی کوئی محدودیت نہ ہو ؛مگر یہ کہ دوسرے کی آزادی میں رخنہ ہو ۔

سیاست کے میدان میں لیبرالزم کے معنی یہ ہیں کہ لوگ انتحاب اور چنائو کے طریقے اور حکومت کی تشکیل نیز حاکم کی تعیین اور قوانین کے بنانے اور اس کے نفاذنیز تمام سیاسی امورمیں پوری طرح سے بالکل آزاد ہیں اور وہ لوگ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ جس طرح چاہیںعمل کریں مگر صرف اس بات کا خیال رہے کہ دوسروں کی آزادی میں خلل اور رخنہ نہ پڑنے پائے ۔

لیبرالزم کی اصطلاح کبھی ثقافت اور دین و مذہب سے متعلق استعمال ہوتی ہے، سب سے پہلے جس شخص نے دین و مذہب میں لیبرالزم کے لفظ کو استعمال کیا ''شلایرماخر''ہے اس نے عرف عام میں ''پروٹسٹانزم لیبرال ''کے لفظ کو استعمال کیا ؛اس کے بعد یہ لفظ'' لیبرالزم'' کم وبیش دین کے بارے میں استعمال ہونے لگا ؛ بہر حا ل لیبرالزم دینی سے مراد یہ ہے کہ لوگ جس دین کو چاہیں پسند کریں؛اصل دین اور اس کے احکام کے قبول کرنے یا قبول نہ کرنے میں بالکل آزاد ہیں اور اس کے لئے ان پر کوئی بھی حد بندی اور پابندی نہیں ہونی چاہئے ۔اگر لیبرالزم کو فقط سیاست اور اقتصاد کے میدان میں پیش کریں تو اس صورت میں یہ دینی پلورالزم سے براہ راست کوئی ربط نہیں رکھتا ہے؛ لیکن اگر سیاسی اور اقتصادی لیبرالزم کے علاوہ دینی لیبرالزم کو بھی قبول کر لیں تو اس وقت لیبرالزم اور پلورالزم کے درمیان ربط پیدا ہو جائیگا ؛اور وہ اس طرح کہ انسان ایک دین کو چننے یا اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے میں آزاد ہے(یہ دینی لیبرالزم )یہ ہے کہ چند دین کو ان کے حق اور سچ ہونے کے اعتبار سے قبول کر لیا جائے (یہ دینی پلورالزم ہے) اس صورت میں ان دونوں کے درمیان منطقی لحاظ سے جو ربط پایا جاتا ہے وہ عام خاص مطلق ہے ]یاد رہے نسبتیں چار طرح کی ہوتی ہیں ]تساوی ، تباین ،عام خاص مطلق ، عام خاص من وجہ''ان میں سے ان دونوں کے درمیان عام خاص مطلق کا رابطہ ہے [دینی پلورالزم ہمیشہ لیبرالزم کا مصداق ہے؛ لیکن ہر ''لیبرالزم'' دینی پلورالزم کا مصداق نہیں ہے مثال کے طور پر لیبرالزم سیاسی لیبرالزم کا مصداق ہے لیکن دینی پلورالزم کا مصداق نہیں ہے البتہ پلورالزم اگر دوسرے میدانوں میں] جیسا کہ پچھلے جلسات میں اس کی طرف اشارہ ہوا ہے [بھی ہو جیسے پلورالزم سیاسی ، اقتصادی اور معرفت شناسی پلورالزم بھی ہو تو اس وقت لیبرالزم اور پلورالزم کے درمیان رابطہ میں فرق ہو جائے گا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next