نسب شناسوں کا امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت پر اعتراف



۵۔ سید نسابہ جمال الدین احمد بن علی حسینی معروف بہ ابن عنبہ؛ (م ۸۲۸ھ) ؛ کہتے ھیں:

علی ھادی ملقب بہ عسکری ھیں۔ کیونکہ سامرا میں انھیں عسکر کہتے تھے اور وھیں ساکن تھے ان کی ماں ام ولد تھیں جو کہ ایک شریف اور صاحب فضل و شرف خاتون شمار ھوتی تھیں۔ متوکل نے انھیں ”سامرا“بھیجا اور وھاں انھیں ٹھھرایا یھاں تک کہ وہ انتقال کرگئیں اور علی بن محمد ھادی کے دو فرزند تھے، ایک امام ابومحمد حسن عسکری(علیہ السلام) کہ جو زہد ودرع اور علم و دانش کے بلند ترین درجہ پر فائز تھے اور وھی شیعوں کے بارھویں امام حضرت ”قائم منتظر“ امام محمد مہدی کے۔ والد گرامی ھیں آپ ام ولد نرجس خاتون کے بطن سے پیدا ھوئے اور دوسرے ابو عبد اللہ جعفر ھیں جنھیں کذاب کے نام سے یاد کیا جاتا ھے کہ جو اپنے بھائی امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی شھادت کے بعد امامت کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے کذاب کے عنوان سے معروف ھو ئے[5]

متوکل عباسی نے جناب ابو محمد حسن کہ جو ”عسکری“ سے معروف تھے (جو عسکر کی طرف کہ اسی ”سامرا“ کو کہتے ھیں منسوب تھے) ”مدینہ“ سے ”سامرا“ جلاوطن کردیا اور وھاں قید میں ڈالا وہ بارہ ائمہ کی گیارھویں فرد اور محمد ”مہدی(علیہ السلام)“ کے والد ھیں اور یہ ان کے بارھویں خلیفہ ھیں[6]

۶۔ نسابہ زیدی سید ابو الحسن محمد حسینی یمانی صنعانی؛ یہ گیارھویں صدی کے بزرگوں میں سے تھے، انھوں نے اس شجرہ نامہ میں جو امام ابو جعفر محمد بن علی باقر(علیہ السلام) کی اولاد کے لئے ترتیب دیا ھے۔ امام علی النقی معروف بہ ھادی کے عنوان سے ان کے پانچ لڑکوں کو اس ترتیب سے ذکر کیا ھے: امام عسکری، حسین، موسیٰ، محمد اور علی اور امام حسن عسکری کے اسم گرامی کے ذیل میں بلا فاصلہ امام مہدی(علیہ السلام) کو اس طرح یاد کیا ھے محمد منتظر امامیہ[7]

۷۔ محمد امین سویدی م ۱۲۴۶ھ کہتے ھیں:محمد مہدی کا سن مبارک باپ کی شھادت کے وقت پانچ سال کا تھا۔یہ متوسط قد وقامت، حسین خوبصورت بال، ستواں، (کھڑی) ناک،چوڑی اور بلند پیشانی رکھتے تھے[8]

۸۔ عصر حاضرکے نسب شناس جناب محمد ویس حیدری سوری؛امام ھادی(علیہ السلام) کے فرزندوں کے بارے میں لکھتے ھیں:آپ نے پانچ لڑکے چھوڑے تھے،محمد، جعفر، حسین، امام حسن عسکری اور عائشہ اور حسن عسکری نے محمد مہدی(علیہ السلام) کو جو سرداب میں تھے انھیں اپنی یادگار چھوڑا۔

پھر اس کے فوراً ھی بعد امام محمد مہدی اور امام حسن عسکری کے عنوان سے کہتے ھیں :

امام حسن عسکری(علیہ السلام) ۲۳۱ھ میں مدینہ منورہ میں پیدا ھوئے اور ۲۶۰ھ،سامرا میں شھادت پائی، لیکن امام محمد مہدی(علیہ السلام) کے لئے کوئی فرزند اور نسل کا ذکر نھیں ھوا ھے۔[9]

پھر آخری عبارت کے حاشیے پر لکھتے ھیں :

وہ ۱۵/شعبان۲۵۵ھ کو نرجس خاتون﷼ کے بطن سے پیدا ھوئے اور ان کے صفات اس طرح بیان ھوئے ھیں کہ وہ گورے چٹے، چوڑی اور درخشان پیشانی، بھنویں ملی ھو ئی، نرم ونازک رخسار، ستواں ناک اور ایسے جمال کے مالک ھیں کہ دیکھنے والوں کی نگاھیں خیرہ کر جائیں اور حیرت زدہ ھوجائیں، ان کا قد معتدل اور کھینچا ھوا بالکل ”بان“ درخت کے مانند ھے۔ گویا پیشانی ایک درخشاں ستارہ ھے، داھنے رخسار پر خال (تل) ھے تم کھو گے کہ تل یا مسہ ھے ایک خام چاندی پر اور بال سیاہ کہ جو کان کی لو تک لٹک رھا ھے لیکن اسے چھپایا نھیں ھے؛ لوگوں کی نگاھوں نے ان سے زیادہ خوبصورت، معتدل، مطمئن اور حیادار انسان نھیں دیکھاھے[10]



back 1 2 3 next