اتحاد پر تاکید سےمراد اصول کے محور پر اتحاد ہےDeprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99 Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں پر جوش طلباء کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ ماحول میں ملاقات کی۔یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں یونیورسٹیوں کے طلباء کی انجمنوں کے 12 نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سیاسی اقتصادی، سماجی، ثقافتی ، علمی اور یونیورسٹیوں کے متعلق اہم مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیش کئے گئے بعض ابہامات کے جواب اور یونیورسٹیوں اور طلباء کے اہم مسائل کے بارے میں تشریح کی۔ اس ملاقات کے آغاز میں مندرجہ ذیل طلباء اور طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا: ٭ محمد مہدی فر، یونیورسٹیوں کی طلباء فورس کے نمائندے ٭ سید علی روحانی، ممتاز طلباء کے علمی مقابلوں میں پہلا مقام ٭ رامین محمدی، دفتر تحکیم وحدت کے سکریٹری اور ایم اے کے طالب علم ٭ فرحناز فہیمی پور، خوارزمی مقابلوں میں پہلا مقام ، ڈینٹل طالبہ ٭ مسعود براتی، طلباء کی جسٹس تحریک کے نمائندے ٭ ماجدہ محمدی، ممتاز طالبہ
|