اتحاد پر تاکید سےمراد اصول کے محور پر اتحاد ہے



٭ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے درمیان وسائل اور امکانات کی منصفانہ تقسیم پر تاکید

٭ انقلاب اسلامی کے کارساز اور نئے پیغامات کے صدور پر اہتمام

٭ نجی شعبوں کے دائرہ کار پر خصوصی توجہ پر تاکید

٭ فقر و فساد ، تبعیض اور غربت کے ساتھ منظم و مرتب پروگرام کے ساتھ مسلسل مقابلہ کرنے پر تاکید

٭ ریڈيو اور ٹی وی کے پروگراموں میں اسلام کی صحیح اقتصادی و اجتماعی ثقافت پر توجہ پر تاکید

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای Ù†Û’ طلباء Ú©Û’ نمائندوں Ú©Û’ اظہار خیال Ú©Û’ بعد آج Ú©ÛŒ اس ملاقات اور نشست Ú©Ùˆ سب سے شیریں اور لطف اندوز قراردیا اور طلباء Ú©Û’ بیانات میں پیش کئے گئے مسائل پر سنجیدہ توجہ Ú©ÛŒ ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: Ø§Ø³ جلسہ میں طلباء Ú©Û’ خیالات اور نظریات میں تفاوت بہت ہی دلنشیں اور پرطراوت ہے اور انھوں Ù†Û’ غور Ùˆ فکر اور قوی استدلال Ú©Û’ ساتھ اپنے خیالات کا جس  انداز سے اظہار کا ہے وہ قابل تحسین اور لائق فخر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء کے نمائندوں کے گہرے اور عمیق خیالات کو طلباء انجمنوں کی عظیم ظرفیت کا مظہر قراردیا اور اس جلسہ میں بیان کئے گئے مطالب کو گہری فکر و شعور اور حقیقت تک پہنچنے کا آئینہ قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ایک طالب علم کی طرف سے تنقید، سوالات اور نظریات کے بارے میں بیان کئے گئے مطالب کا مثبت جواب دیا اور اس کے نظریات کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا: طلباء ملک کے بہترین طبقات میں شامل ہیں اور حکام کو چاہیے کہ وہ طلباء کے پڑھے لکھے با شعور اور فہیم طبقہ کے درمیان جا کر ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیں۔



back 1 2 3 4 5