اسلامی اتحاد کی ترغیب



لیکن جب اسلام Ú©Û’ یہی اعلیٰ مقاصد معرض خطر میں پڑگئے تو امام حسین  Ù†Û’ اپنے بھائی امام حسن  Ú©Û’ طرز عمل سے جداگانہ رویہ اختیار کیا(نوٹ، تفصیلات Ú©Û’ لیے ملاحظہ فرمائیے مکتب اسلام مولفہ علامہ محمد حسین طباطبائی مطبوعہ جامعہ تعلیمات اسلامی) اور امام حسین  باطل Ú©Û’ خلاف ÚˆÙ¹ گئے، کیونکہ انہوں Ù†Û’ دیکھا کہ بنی امیہ Ú©ÛŒ حکومت اس راستے پر Ú†Ù„ رہی ہے کہ اگر اسی طرح چلتی رہی اور کوئی اس Ú©ÛŒ برائیاں کھول کر سامنے نہیں لایا تو حکمران اسلام Ú©ÛŒ بنیادیں ڈھادیں Ú¯Û’ اور اسلام Ú©ÛŒ عظمت ختم ہوجائے گی، آپ Ù†Û’ چاہا ہے کہ اگر اسی طرح چلتی رہی اور کوئی اس Ú©ÛŒ برائیاں کھول کر سامنے نہیں لایا تو حکمران اسلام Ú©ÛŒ بنیادیں ڈھادیں Ú¯Û’ اور اسلام Ú©ÛŒ عظمت ختم ہوجائے Ú¯ÛŒ Û” آپ Ù†Û’ چاہا کہ اسلام اور شریعت رسول ï·º سے ان Ú©ÛŒ دشمنی تاریخ میں محفوظ کر دیں اور ان Ú©Ùˆ ان برائیوں سمیت رسوا کریں چنانچہ امام حسین  Ù†Û’ جس طرح چاہا تھا اسی طرح ہوا۔

اگر آپ کھڑے نہ ہوتے تو اسلام اس طرح فنا ہو جاتا کہ صرف تاریخ اسے ایک غلط مذہب کے نام سے یاد کرتی ۔

شیعیان اہل بیت  جو طرح طرح سے سیدالشہداء امام حسین Ú©ÛŒ یاد تازہ رکھنے سے شدید دلچسپی رکھتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ ان Ú©ÛŒ تحریک Ú©ÛŒ تبلیغ مکمل کریں جو ظلم وستم Ú©Ùˆ کچلنے Ú©Û’ لیے وجود میں آئی تھی اور ان کا مقصد (جو عدالت کا قیام تھا) حاصل کریں تاکہ امام حسین  Ú©Û’ بعد ائمہ اطہار  Ú©ÛŒ رسم Ú©Û’ مطابق عاشورہ محرم Ú©ÛŒ یاد تازہ کرنے Ú©Û’ معاملے میں ان Ú©ÛŒ پیروی اور اتباع کرنے والے بن جائیں، یہی وجہ ہے کہ ""عاشورہ "" ہمارا شعار بن گیا۔(نوٹ، تفصیلات Ú©Û’ لیے ملاحظہ فرمایئے فلسفہ شہادت مولفہ مرتضیٰ مطہری، مطبوعہ جامعہ تعلیمات اسلامی)

اسلام Ú©ÛŒ عظمت Ú©Ùˆ قائم رکھنے سے اہل بیت  Ú©ÛŒ انتہائی دلچسپی (نوٹ عظمت اسلام ان باتوں سے عبارت ہے خدائے واحد Ú©ÛŒ عبادت اور حکومت ØŒ دین، رہبران دین اور بنی نوع انسان Ú©Û’ حقوق کا پاس، معاشرے میں انفرادی اور اجتماعی عدالت کا اجراء، انسانوں Ú©Û’ مابین اسلامی اخوت اور مساوات اور فکر Ùˆ عمل Ú©ÛŒ آزادی، اسلام یعنی کتاب Ùˆ سنت Ú©Û’ انہی آفاقی اصولوں Ú©ÛŒ حفاظت اور بقا Ú©Û’ لیے ائمہ اہل بیت  Ù†Û’ اپنی زندگیاں وقف کر دی تھیں Û” انہوں Ù†Û’ ایسے افراد Ú©ÛŒ تربیت Ú©ÛŒ جو ا سنہرے اصولوں Ú©ÛŒ پاسداری کرسکیں Û” اگر کوئی شخص یا گروہ ان اصولوں Ú©Û’ حصار Ú©Ùˆ توڑ کر کسی کا حق غصب کرے، عدل Ùˆ انصاف Ú©ÛŒ دھجیاں بکھیرے ØŒ طبقاتی نظام قائم کرے، انسانوں Ú©ÛŒ آزادی سلب کرے یا فرعونیت کا اظہار کرے تو وہ قرآ Ú©ÛŒ اصطلاح میں طاغوت ہے اور وہ بندگان خدا جن پر ایسی افتاد نازل Ú©ÛŒ جائے اور انہیں خدائے منعم Ú©ÛŒ دی ہوئی نعمتوں سے محروم کردیا جائے وہ مستضعف ہیں Û” شیعیان اہل بیت Ø‘ خدائے عزوجل Ú©Û’ سوا کسی Ú©Ùˆ سپر پاور تسلیم نہیں کرتے اور اپنے اپنے زمانے Ú©Û’ طاغوتوں سے ٹکر لینے اور کلمہ لا الہ الا اللہ Ú©Ùˆ بلند کرنے اور مظلوموں Ú©ÛŒ حمایت کرنے Ú©Ùˆ اپنا اشعار قرار دیتے ہیں جب وہ کلمہ طیبہ اپنی زبان پر جاری کرتے ہیں، تو وہ انہیں اصولوں پر اپنے ایمان اور ان سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں) اگرچہ ان Ú©Û’ دشمن حالات پر حاوی تھے ۔۔امام علی زین العابدین Ø‘ Ú©ÛŒ زندگی سے ظاہر ہوجاتی ہے Û” اگرچہ آپ سلاطین بنی امیہ Ú©Û’ مد مقابل تھے اور بنی امیہ Ù†Û’ آپ Ú©Û’ رشتہ داروں کا خون بھی بہایا تھا اور آپ Ú©Û’ خاندا Ù† Ú©ÛŒ بے ادبی اور توہین کرنے میں حد سے گزر Ú†Ú©Û’ تھےاور آپ کربلا Ú©Û’ دل ہلادینے والے حادثے Ú©Û’ باعث جس میں بنی امیہ Ù†Û’ آپ Ú©Û’ پدر بزگوار اور ان Ú©Û’ حرم پر بے حد Ùˆ حساب ظلم توڑے تھے سخت دلگیر اور غمگین تھے پھر بھی آپ تنہائی میں مسلمانوں Ú©ÛŒ فوج Ú©Û’ لیے دعا کیا کرتے تھے اور خدا سے ان Ú©ÛŒ فتح ØŒ اسلام Ú©ÛŒ عزت اور مسلمانوں Ú©ÛŒ امنیت اور سلامتی چاہتے تھے Û”

اس سے پہلے بتایا جا چکا ہے کہ اسلام Ú©ÛŒ تعلیمات Ú©Ùˆ عام کرنے Ú©Û’ لیے امام زین العابدین  کا واحد ہتھیار آپ Ú©ÛŒ دعا تھی آپ Ù†Û’ اپنے عقیدت مندوں Ú©Ùˆ یہ سکھایا کہ اسلامی فوج اور مسلمانوں Ú©Û’ لیے کس طرح دعا کریں Û”

امام زین العابدین  اس دعا میں جو ""دعائے اہل ثغور"" Ú©Û’ نام سے مشہور ہے یوں فرماتے ہیں Û”

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ÙˆÙŽÙ‘ اٰلِہِ ÙˆÙŽ حَصِّن ثُغُورَ المُسلِمِینَ بِعِزَّتِکَ ÙˆÙŽ اَیِّدحُمَاتِھَا بَقُوَّتِکَ ÙˆÙŽ اَسبِغ عَطَایَاھُم مِن جِدَتِکَ اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ ÙˆÙŽÙ‘ اٰلِہِ وَکَثِّر عَدَّتَھُم وَاشحَذ اَسلِحَتَھُم وَاحرُس حَوزَتَھُم وَامنَع حَومَتَھُم ÙˆÙŽ اَلِّف جَمعَھُم وَدَبِّر اَمرَھُم ÙˆÙŽ وَاتِر بَینَ مِیَرِھِم وَتَوّحَّد بِکِفَایَۃِ مُؤنِھِم وَاعضُدھُم بِالنَّصرِ وَاَعِنھُم بِالصّبرِ وَالطُف لَھُم فِی المَکرِ :Û” اے خدا محمد  اور آل محمد  پر درود بھیج، مسلمانوں Ú©ÛŒ جماعت بڑھا، ان Ú©Û’ ہتھیار تیز کر، ان Ú©Û’ علاقے Ú©ÛŒ حفاظت کر، ان Ú©ÛŒ صف Ú©ÛŒ قابل توجہ حد مضبوط بنا، ان Ú©ÛŒ جماعت میں یک جہتی برقرار رکھ، ان Ú©Û’ کام پورے کر، ان Ú©Ùˆ روزی ان Ú©Û’ پیچھے پیچھے (ساتھ ساتھ۹ پہنچا، ان Ú©Û’ اخراجات پورے کر، ان Ú©Ùˆ اپنی مدد سے طاقتور بنا صبر اور ثابت قدمی سے ان Ú©ÛŒ امداد کر اور ان Ú©Ùˆ اپنے دشمنوں Ú©Û’ مقابلے میں اپنا راستا پالینے Ú©ÛŒ خفیہ حکمت عملی عطا فرما۔ (صحیفہ ØŒ ستاءیسویں دعا)

پھر کافروں پر لعنت بھیجنے کے بعد فرماتے ہیں:

اَللّٰھُمَّ وَقَوِّ بَذٰلِکَ مِحَالَ اَھلِ الاَسلاَمِ وَحَصِّن بِہِ دِیَارَھُم وَثَمِّر بِہِ اَموَالَھُم وَفَرِّغھُم عَن مُحَارَبَتِھِم لِعِبَادَتِکَ وَعَن مُنَابَذَتِھِم لِلخَلوَۃِ بِکَ حَتّٰی لا یُعبَدَ فِی بَقَاعِ الاَرضِ غَیرُکَ وَلاَ تُعَفَّرَ لاَحَدٍ مِّنھُم جَبھَۃٌ دُونَکَ :۔ (نوٹ، یہ دعا واقعی کتنی اچھی اور جامع ہے، اس دور میں مسلمانوں کو چاہیے کہ یہ دعا دن رات پڑھا کریں اور اس کے معافی سے سبق لیں اور خدا سے چاہیں کہ وہ انہیں میل جول ، اتحاد، صفوں کا گٹھاؤ اور عقل کی روشنی عطا فرمائے)۔

اے خدا! اس دور اندیش وسیلے سے مسلمانوں (یا ان کے مقامات) کو طاقت عطا کر، ان کے شہر مستحکم اور ان کی دولت زیادہ کر، ان کو اپنی بندگی اور عبادت کے لیے اور اپنے ساتھ تنہائی اختیار کرنے کے لیے دشمنوں کی جنگ اور رگڑے جھگڑے سے فرصت اورسکون عطا فرماتا کہ روئے زمین پر تیرے سوا دوسرے کی عبادت نہ ہو اور تیرے سوا ان کی پیشانی کسی کے آگے نہ جھکے ۔

امام زین العابدین  اس بلیغ اور پر تاثیر دعا میں (جو ان دعاؤں میں سب سے لمبی ہے) لشکر اسلام Ú©Ùˆ اس کام Ú©Û’ لیے جو اس Ú©Û’ شایان شان ہے اس طرح آمادہ کرتے ہیں کہ وہ عسکری اور اخلاقی خوبیوں Ú©Û’ مالک بنیں اور دشمنوں Ú©ÛŒ صفوں Ú©Û’ مقابلے میں پوری طرح مل کر Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوجائیں Û”

آپ اس دعا کے پردے میں اسلامی جہاد کی فوجی تعلیم، نتیجہ ، مقصد اور اس کے فائدے بیان کرتےہیں اور دشمن سے تصادم اور جھڑپوں میں جنگی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہیں، اور ساتھ ساتھ یہ بھی آجاتا ہے کہ لڑائی کے بیچ میں خدا کی محبت، اس پر بھروسا ، گناہوں سے پرہیز اور خدا کی خاطر جہاد کرنا دھیان سے نہ اترے ۔

اپنے زمانے کے حاکموں کے مقابلے میں باقی اماموں کا بھی یہی رویہ رہا۔ یہ بزرگ اگرچہ دشمنوں کی قسم قسم کی دھکمیوں اور دھوکے بازیوں، سنگدلیوں اور بے باکیوں کا مقابلہ کرتے رہے لیکن جب انہوں نے سمجھ لیا کہ حق حکومت ان کی طرف نہیں پلٹے گا تو بھی وہ اپنے اصل مقصد سے نہیں ہٹے اور لوگوں کی دینی اور اخلاقی تعلیم اور اپنے پیروکاروں کو مذہب کی بلند مرتبہ تعلیمات کی طرف متوجہ اور راغب کرنے میں مصروف رہے ۔

یہ ہے اہل بیت رسول اور ان کے پیروکاروں کا طریقہ لیکن کتنا بڑا جرم ہے آج کل کے مصنفین کا جو چند ڈالروں اور ریالوں کی خاطر شیعوں کو ایک خفیہ، تخریب کار اور بنیاد اکھیڑ دینے والی جماعت کا نام دیتے ہیں ۔

یہ صحیح ہے کہ ہر وہ مسلمان جو اہل بیت  Ú©Û’ تعلیمی مکتب کا ماننے والا ہے وہ ظلم اور ظالموں کا دشمن ہوتا ہے ØŒ ظالموں اور بدکاروں سے تعلق نہیں رکھتا اور ان لوگوں Ú©Ùˆ جو ظالموں Ú©ÛŒ مدد کرتے ہیں نفرت اور حقارت Ú©ÛŒ نظر سے دیکھتا ہے چنانچہ یہ نیک عادت اور صحیح دستور ایک نسل سے دوسری نسل تک چلتا رہتا ہے لیکن اس Ú©Û’ یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ ہم شیعوں Ú©Ùˆ بہانہ ØŒ دھوکا اور مکر وغیرہ Ú©Û’ عنوان سے پہچانیں Û”

شیعہ مسلمان دوسرے مسلمانوں Ú©Ùˆ دھوکا دینا اپنے لیے جائز نہیں سمجھتے Û” یہ وہ طریقہ ہے جو انہوں Ù†Û’ اپنے اماموں سے لیا ہے شیعوں Ú©Û’ عقیدے Ú©ÛŒ رو سے ہر اس مسلمان کا مال ØŒ جان اور عزت محفوظ ہے جو خدا Ú©ÛŒ وحدانیت اور پیغمبر اسلام  Ú©ÛŒ رسالت Ú©ÛŒ گواہی دیتا ہے یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہتا ہے کسی مسلمان Ú©ÛŒ اجازت Ú©Û’ بغیر اس کا مال کھانا جائز نہیں ہے کیونکہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھاءی ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے بھائی Ú©Û’ ان حقوق کا خیال رکھے جس Ú©ÛŒ طرف ہم Ø¢Ú¯Û’ Ú©ÛŒ بحث میں اشارہ کریں Ú¯Û’ Û”



back 1 2