اخلاق حسنہ کا زندگی ميں کردار



''كَم من وَضيع: رَفَعہ حُسن خُلقہ''_[12]

''كتنے ہى پست لوگ ايسے ہيں كہ جنہيںاُن كے نيك اخلاق نے بلند كيا ''_

 5_كينہ پرورى اور كدورتوں كو دو ر كرتا ہے _

رسالتمآب (ص) كا ارشاد ہے:

''خندہ پيشانى اور كشادہ روئي كينوں كو دور كرديتى ہے''_[13]

ب: ... ...اُخروى فوائد:

1_''حُسن خُلق'' كے سبب قيامت كے دن حساب ميں آسانى ہوگى _

حضرت اميرالمومنين على عليه السلام فرماتے ہيں :

''صلہ رحمى كرو كہ يہ تمہارى عمر كو بڑھائے گا ' اپنے اخلاق كو اچھا بنائو كہ خدا تمہارا حساب آسان كرے گا ''[14]

2_جنت ميں جانے كا موجب بنتا ہے _

حضرت رسول خدا (ص) فرماتے ہيں :

''ميرى امت ' تقوى اور حسن اخلاق جيسى صفت كے زيادہ ہونے كى وجہ سے جنت ميں جائےگي''_[15]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next