پيغمبراسلام (ص) کی حديث يں



(کنزالعمال حدیث ۲۸۹۵۲ ،،(اصول کافی ج ۱ ص ۸۶)

۶ ۔ میں اپنی امت کے سلسلہ میں نہ کسی مومن سے خوف کھاتاہوں نہ کسی مشرک سے ۔ اس لئے کہ مومن کاایمان امت کوگزندپہونچانے سے روکے گا اورمشرک کاکفرخوداس کی ذلت ورسوائی کاسبب ہوگا۔ ہاںاس منافق کے گزندپہونچانے سے ڈرتاہوں جوچرب زبان ہواورزبان درازہو(کیونکہ وہ) جن چیزوں کی خوبی کوتم جانتے ہواس کوزبان سے کہے گااورجن سے تم کونفرت ہے عملااسی کوانجام دے گا۔

(بحار،ج ۲ ،ص ۱۱۰)

۷ ۔ قیامت کے دن خداکی طرف سے ایک منادی ندی کرے گا: ستم گارکہاں ہیں ؟ ستمگاروں کے مددگارکہاں ہیں؟ جولوگ ستمگاروں کی دوات میں کپڑا ڈالتے تھے وہ کہاںہیں؟جوان کی تھیلی کوباندھ تے تھے وہ کہاں ہیں؟ جوان کاقلم بناتے تھے وہ کہاں ہیں؟ ان تمام ستگاروں کوایک جگہ محشورکرو!

(بحارالانوارج ۷۵ ص ۳۷۲) ۔

۸ ۔ ہرنیکی کے اوپرایک نیکی ہے یہاں تک کہ کوئی راہ خدامیں شہیدہوجائے جب وہ راہ خدامیں قتل کردیاجائے تو(یہ ایسی نیکی ہے کہ) اس کے اوپرکوئی نیکی نہیں ہے۔ (بحارالانوارج ۱۰۰ ص ۱۰) ۔

۹ ۔ سب سے بدترشخص وہ ہے جواپنی آخرت اپنی دنیاکے لئے بیچ دے اوراس سے بھی بدتروہ شخص ہے جواپنی آخرت دوسرے کی دنیاکے بدلے میں بیچ دے۔ (بحارالانوارج ۷۷ ص ۴۶) ۔

۱۰ ۔ جوشخص کسی چیزمیں اپنے خداکوناراض کرکے بادشاہ کوراضی کرے وہ دین خداسے خارج ہے۔ (تحف العقول ص ۷۵) ۔



back 1 next