منتظرین کے فضائل



امام قائم ؑکے منتظرین کے مقابلہ میں امام غائب کے محبیّن

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) کا ظہور اور ان کی عادلانہ حکومت کا وجود بہت ساری جنگوں سے دوچار ہوگا کیونکہ کفر وطغیان کے پرچمداروں کو ان کا عادلانہ اورحق محور پیغام آسانی سےہضم نہیں ہوسکے گا جس کے نتیجہ میں وہ حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے خلاف جنگ کرنے پر آمادہ ہوجائیں گے، اسی وجہ سے امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) کا قیام جہاد،ایثار اورنثار سے شروع ہوگا۔

عصر غیبت میں وہ لوگ کہ جوامام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے حقیقی منتظر ہیں وہ ایک طرف سے

 {الَّذِینَ یَذکُرُونَ اﷲَ قِیَامًا وَقُعُودًا وَعَلَی جُنُوبِہِم وَیَتَفَکَّرُونَ فِی خَلقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرض}

:وہ لوگ جو خداکو قیام وقعود کی حالت میں اور پہلو پر سو کر یاد کرتے ہیں اورزمین وآسمان کے خلق ہونے کے راز میں فکر کرتے ہیں۔

 Ú©ÛŒ اساس پر اہل معرفت اوراہل فکر وذکر ہیں اور دعا ،مناجات، فکر اورراز ونیاز سے انس رکھتے ہیں اوروہ دوسری طرف سے “لیعدنّ أحدکم لخروج القائم ولو سھماً”  :"تم میں سے ہر ایک قائم کیلئے تیاری کرے اگر چہ ایک تیر Ú©ÛŒ حد تک کیوں نہ ہو" Ú©ÛŒ بنا پرہمیشہ جہاد، شہادت، ایثار ونثار پر آمادہ بھی ہیں۔

وہ زاہد اور عابد افراد جو جہاد اورشہادت سے کسی قسم کی وابستگی نہیں رکھتے ہیں، وہ خواستہ یا نخواستہ امام غائبؑ کے چاہنے والے ہیں نہ کہ امام قائم ؑکے، کیونکہ جب حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یہ وہی لوگ ہوں گےکہ جو ان سے منہ موڑ کران کے قیام اور جہاد کے احکام اور ان کی جہادی سیرت کو صحیح نہیں سمجھیں گے اوردرحقیقت ان کا مطلوب غائب آل محمد ؐ ہوگا نہ کہ قائم آل محمد ؐ۔

لیکن وہ افراد زہد وپارسائی Ú©Û’ ساتھ ساتھ علمی وعملی میدانوں میں اہل جہاد وشہادت ہیں اور اپنے آپ Ú©Ùˆ امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) Ú©ÛŒ حمایت ونصرت Ú©Û’ لئے آمادہ کیا ہوا ہے (اگر چہ ایک تیر Ú©Û’ برابرہی کیوں نہ ہو) اور دین Ú©ÛŒ حدوداور قرآن وعترت Ú©ÛŒ حرمت کا دفاع کرنے Ú©Û’ لئے آمادہ ہیں اور غیر خدا سے خوف نہیں کھاتےاوراسلحہ ہاتھوں میں Ù„Û’ کر  اہل مناجات وزمزمہ ہیں، یہی افراد حضرت ولی عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) Ú©Û’ حقیقی وسچے منتظر اور قائم آل محمدؑ Ú©Û’ مشتاق ہیں۔

اگر کوئی اپنے انتظار کے صادق ہونے کو آزمانا چاہتا ہے تو وہ یہ دیکھے کہ کیا وہ امام غائبؑ کا محب ہے یا امام قائمؑ کا مشتاق ہے، تاکہ اسے یہ معلوم ہوجائے گا امام عصر (عجل اﷲ تعالیٰ فرجہ الشریف) کا حقیقی منتظر ہے یانہ بلکہ ان کے انتظار کے عنوان کو اپنے اوپر فضول باندھاہوا ہے۔

 

 

 

 

 

 



back 1 2