دوسری مناجات مناجات شاکین



 

 

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ

خدا کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

إِلھِی إِلَیْکَ أَشْکُو نَفْساً بِالسُّوءِ أَمَّارَةً وَ إِلَی الْخَطِیئَةِ مُبادِرَةً وَبِمَعاصِیکَ مُولَعَةً وَلِسَخَطِکَ

اے معبود میں تجھ سے اپنے نفس کی شکایت کرتا ہوں جو برائی پر اکسانے والا اور خطاکیطرف بڑھنے والا ہے وہ تیری نافرمانی کا

مُتَعَرِّضَةً تَسْلُکُ بِی مَسالِکَ الْمَھَالِکِ وَتَجْعَلُنِی عِنْدَکَ أَھْوَنَ ھَالِکٍ کَثِیرَةَ الْعِلَلِ،طَوِیلَةَ 

شائق اور تیری ناراضی سے ٹکر لیتا ہے وہ مجھے تباہی کی راہوں پر لے جاتا ہے اور اس نے مجھے تیرے سامنے ذلیل اور تباہ حال بنادیا ہے یہ بڑا بہانہ ساز

الْاَمَلِ،إِنْ مَسَّھَاالشَّرُّتَجْزَعُ، وَإِنْ مَسَّھَا الْخَیْرُ تَمْنَعُ، مَیَّالَةً إِلَی اللَّعِبِ وَاللَّھْوِ، مَمْلُوئَةً بِالْغَفْلَةِ

اور لمبی امیدوں والا ہے اگر اسے تکلیف ہو تو چلاتا ہے اور اگر آرام پہنچے تو چپ رہتا ہے وہ کھیل تماشے کی طرف زیادہ مائل اورغفلت اور بھول چوک سے بھرا

وَالسَّھْوِ،تُسْرِعُ بِی إِلی الْحَوْبَةِ،وَتُسَوِّفُنِی بِالتَّوْبَةِ الِھِی أَشْکُوإِلَیْکَ عَدُوّاً یُضِلُّنِی،وشَیْطاناً َ



1 2 next