معاد پر عقلی اور منقوله دلایل



 

 

 

 

 

 

معاد پر اعتقاد دو راہوں سے حاصل هوتا ھے :دلیلِ عقلی اور عقل پر مبنی دلیل ِنقلی

دلیل ِ عقلی:

۱۔ھر عاقل کی عقل یہ درک کرتی ھے کہ عالم وجاھل ، اخلاق ِفاضلہ مثال کے طورپر بخشش وکرم سے آراستہ اور اخلاق رذیلہ مثال کے طور پر بخل وحسد سے آلودہ اور نیک وبد انسان برابر نھیں ھیں اور کسی کو اس کے عمل کے مطابق جزا وسزا نہ دینا ظلم ھے ۔

اور جیسا کہ اس زندگی میں اچھے اعمال بجالانے والوں کو اچھائی کی جزا اور برے اعمال بجا لانے والوں کو برائی کی سزا ملنا چاھیے نھیں ملتی، لہٰذا اگر اس کے علاوہ عقائد ،اخلاق اور اعمال سے متناسب عذاب وثواب پر مشتمل کوئی دوسری زندگی نہ هو تو یہ ظلم هوگا اور اسی بناء بر حشر ونشر ،حساب و کتاب اور ثواب و عقاب کا هونا عدل پروردگار کا عین تقاضا ھے <اٴَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَالْمُفْسِدِیْنَ فِی اْلاٴَرْضِ اٴَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ کَالْفُجَّارِ>[1]



1 2 3 next