صفات مومنDeprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99 Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103 مقدمہ: اس اخلاقی بحث میں پیغمبر اکرم کی و ہ حدیث بیان کی جو آپ نے حضرت علی علیہ السلام سے بیان فرمائی تھی۔ اس حدیث میں مومن کی ۱۰۳ صفتیں بیان کی گئی ہیں جن میں سے ۲۶ صفتیں بیان ہو چکی ہیں اور آج کے اس جلسہ میں مومن کے پانچ صفات اوربیان کرنے ہیں۔ حدیث : ” ۔ ۔ ۔ لطیف الحرکات، حلو المشاہدات، کثیر العبادة، حسن الوقار، لین الجانب“۔ ۔ ۔ [1] ترجمہ : مومن کی حرکتیں ہمیشہ لطیف ہو تی ہیں،وہ خوش مزاج اورکثیرالعبادة ہوتاہے ،اس سے سبک حرکتیں سرزد نہیں ہوتی اور اس کی ذات میں بہت زیادہ محبت و عاطفیت پائی جاتی ہے۔ شرح حدیث : مومن کی ستائیسویں صفت: ” لطیف حرکات“ ہوناہے ۔ یعنی مومن کے حرکات و سکنات بہت لطف ہوتے ہیںاور وہ الله کی مخلوق کے ساتھ محبت آمیز سلوک کرتا ہے ۔
|