پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ ) کی شخصیت کے بارے میں عالمی دانشمند حضرات کیا کہتے ہیں؟

سيد حسين حيدر زيدي


بحر ایٹلس سے لے کر ھندوستان میں موجود دریاء گنگا کے کناروں تک قرآن مجید نہ صرف یہ کہ ایک فقہی قانون کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے بلکہ وہ ملکوں کے قانون اساسی بشمول قضاء و عدالت، شہریت کے نظام، سزا کے احکام سے لے کر امور مالی تک انسان کے ان تمام قوانین کا احاطہ کرتا ہے اور یہ تمام کے تمام امور ایک ثابت احکام کے سبب انجام پاتے ہیں یہ سب ادارہ خدا کی جلوہ گری ہے۔ دوسرے الفاظ میں قرآن مجید مسلمانوں کے لیے ایک عام دستور العمل اور قانون اساسی کی حیثیت رکھتا ہے جس میں دین، معاشرہ، شہریت، فوج، عدالت،جرم، سزا کے تمام قوانین اور اسی طرح سے انسان کی روزانہ کی فردی و سماجی زندگی سے لے کر دینی وظائف تک جس میں تذکیہ نفس سے لے کر، حفظان صحت کے اصول کی مراعات، فردی حقوق سے عمومی حقوق تک اور اخلاقیات سے جنایات تک، اس دینا کے عذاب و مکافات سے اس جہان کے عذاب و مکافات تک سب کو شامل کرتا ہے۔ (۸)

 

پروفیسر ویل ڈوران (۱۸۸۵ تا ۱۹۸۱)

یہ امریکا کا مشہور مصنف ومورخ ہے جس کے آثار کا موجودہ عصر میں لاکھوں لوگ مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله) کی شخصیت کے بارے میں اس طرح سے اظہار نظر کرتا ہے:

اگر اس مرد بزرگ کے عام لوگوں پر ہونے والے اثر کا حساب کریں تو یقینا ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ حضرت محمد (صلی الله علیه و آله) تاریخ انسانی کے بزرگ ترین بزرگ ہیں۔ وہ چاہتے تھے کہ اس قوم کی علمی و اخلاقی سطح کو، جو شدت گرما اور خشکی صحرا کے سبب توحش کی تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے، بلند کریں اور انہیں اس سلسلے میں جو توفیق حاصل ہوئی کہ وہ گزشتہ تمام عالم کے مصلح بزرگوں سے زیادہ تھی، مشکل سے ہی کسی کو ان کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے جس نے اپنی تمام آرزووں کو دین کے لیے وقف کر دی ہو،اس لیے کہ وہ اس دین پر عقیدہ رکھتے تھے۔ محمد (صلی الله علیه و آله) نے بت پرستوں اور صحرا میں پراکندہ قبیلوں کو ایک امت میں بدل دیا اور دین یہود و دین مسیح اور عرب کے قدیم دین سے برتر و بالا تر ایک سادہ آئین اور روشن اور مضبوط دین کی بنیاد رکھی، جس کی معنویت کی اساس، قومی شجاعت سے پیدا پوئی تھی، جس نے ایک ہی نسل کے اندر سو جنگوں میں فتح اور کامیابی حاصل کی اور ایک صدی کی مدت میں ایک عظیم اور باشکوہ حکومت قائم کر لی اور موجودہ زمانے میں اس کے پاس ایک پایدار قدرت ہے جس نے آدھی دنیا کو مسخر کیا ہوا ہے۔ (۹)

 Ù…نابع:

(Û±)  ڈاکٹر گوسٹاو لوبون، اسلام Ùˆ عرب صفحہ Û±ÛµÛ´ Ùˆ Û±ÛµÛ¸Û¹

(Û²)  محمد عند علماء الغرب، ص Û±Û°Û±

(Û³)  اسلام شناسی غرب، ص Û³Û¶

(Û´)  نگاھی بہ تاریخ جہان

(Ûµ)  اسلام از نظر ولٹر ص Û²Û¸ Ùˆ ÛµÛ³

(Û¶)  مجلہ مکتب اسلام، اردیبہشت Û±Û³ÛµÛ² ص Û¶Û¹

(Û·)  توماس کار لایل، زندگانی محمد (صلی الله علیه Ùˆ آله) ص Û´Û¸

(Û¸)  عذر تقصیر بہ پیشگاہ محمد Ùˆ قرآن ص Û·Û²

(Û¹)  پنج گام دین ص Û±Û¸Ûµ



back 1 2 3 4 5