انسانی صلاحیتوں کے خزانہ سے استفادہ کی راہ ہموار



1: مالی وسائل کی ماہرانہ اور دقیق مدیریت

2: کاروبار کی فضا میں بہتری اور بہبود

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت سی مشکلات اور شکوؤں کا اصلی سبب مالی وسائل کی تقسیم میں مدیریت کے فقدان کو قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمیں چاہیے کہ ہم ملک کے مالی وسائل کو ایسی سمت میں مصرف کریں جس سے مالی اور غیر مالی وسائل کی قدر وقیمت میں اضافہ ہو ،پیداوار اور روزگار فراہم کرنے کے ذرائع فراہم ہوں اور کاروبار میں رونق پیدا ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کاروبار کی فضا کو بہتر بنانے اور بہبود بخشنے کے لئے بعض پیچيدہ اداری مقررات کی اصلاح پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کاروبار کی رونق عمدہ اقتصادی مسائل سے منسلک ہے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت کو مزید اہتمام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت کو "مالی وسائل کی صحیح مدیریت اور کاروبار کی فضا میں بہبود " پیدا کرنے کا پابند بنانے کے ساتھ کاروباری شعبہ سے منسلک افراد کو پیہم تلاش و کوشش اور ملک کے اندر تیار کی جانے والی اشیاء کی پیداوار کی کیفیت اور ساخت کو بہتر ، مفید اور پسندیدہ بنانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عوام جانتے ہیں کہ غیر ملکی اشیاء کےاستعمال سے ایرانی مزدور طبقہ بےروزگار ہوجائےگا اجناس کی ساخت اور پیداوار سے منسلک کاروباری طبقہ کو بھی جاننا چاہیے کہ عوام اچھی اور بہتر چیز استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اچھی اور بہتر چیز صرف نعروں سےتیار نہیں ہوتی بلکہ اشیاء کی کیفیت کو بہتر بنانے کے لئے تلاش و کوشش کی ضروروت ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے غیر ملکی اشیاء کی وسیع اور غیر منطقی طور پر درآمدات کو ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ اور نقصاندہ قراردیتے ہوئے فرمایا: متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کی حقیقی ضروریات اور اہداف کے مطابق غیر ملکی اشیاء کو درآمد کرنے کے سلسلے میں اقدام کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فنی و صنعتی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ذریعہ فنی اور ٹیکنیکی مہارتوں کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کو علم اور عمل کے دونوں میدانوں میں برابر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیداوار اور کارو باری شعبہ سے منسلک افراد کو ملکی پیداوار میں خلاقیت اور نوآوری کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: اشیاء کی پیداوار میں جنس کی کیفیت اور مشتری و گاہک کی دلچسپی اور پسندیدگی کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر مزید فرمایا: پیشرفت و ترقی اور افتخار کا وسیع اور لامتناہی آسمان ،ایران کی باصلاحیت عوام کےپرواز کا مقام ہے اور انشاء اللہ ایک دن یہ ملک دنیا کے لئے علمی مرکز، مسلمانوں کے لئے فخر و مباہات کا باعث اور عالمی سطح پر ضروری اشیاء کی فراہمی کے مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔

اس ملاقات کے آغاز میں مندرجہ ذیل افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا:



back 1 2 3 4 5 next