انسانی صلاحیتوں کے خزانہ سے استفادہ کی راہ ہموار



_ نجی سیکٹر میں مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں حکومتی کوششوں کی تعریف

_ روگار فراہم کرنے والے اداروں کے لئے صادراتی اور مالیاتی شعبوں میں حوصلہ افزائی

_ اقتصادی اداروں کے نمائندوں کا اقتصادی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے اجلاس میں حضور پر تاکید

_ قومی میڈيا میں کاروباری ثقافت پر تاکید

_ 20 سالہ طویل المدت منصوبہ کو تلاش و کوشش اور خلاقیت کی عام ثقافت میں تبدیل کرنے پر تاکید

_ ایسی اشیا‍ء کی درآمدات پر پابندی جو پہلے سے ملک میں موجود ہیں

_ ملک کے اندر تیار ہونے والی اشیاء کی کیفیت میں بہتری اور قیمت میں کمی پر تاکید

_ نجی سیکٹر کے قرضے ادا کرنے کے سلسلے میں حکومت کے اقدام پر تاکید

_ صحت کے شعبہ میں ملک کی قابل قدر پیشرفت کے پیش نظر علمی کاروباری فروغ کے لئے مستقل ادارے کی تشکیل

_ سل علاج و معالجہ کے سلسلے میں تخصصی اسپتال قائم کرنے کی تجویز

_ صنعتی کارخانوں کے ساتھ کارکنوں اور اہلکاروں کے لئے رہائشی مکانوں کی تعمیر پر تاکید

_ دوا سازی کی صنعت پر زیادہ سے زیادہ توجہ اور حمایت پر تاکید

اس ملاقات میں لیبر اور سماجی امور کے وزیر جناب شیخ الاسلام نے کاروباری فضا میں بہبود و خوشحالی اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے تشویق کے سلسلے میں انجام دیئے گئے اقدامات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: کاروباری ثقافت کی اصلاح پر خصوصی توجہ، سماجی قانون پر نظر ثانی کے لئے منصوبہ بندی، قومی مہارت نظام کی منظوری، مہارت ادارے کی تاسیس کے لئے تلاش و کوشش ، شعبہ تعاون پر خصوصی توجہ ، کاروبار کے لئے علاقائی شناخت اور علاقائی بازاروں سے اپنے حصص کے حصول جیسے امور انجام دیئے گئے ہیں۔

لیبر اور سماجی امور کے وزیر نے کام فراہم کرنے والوں کے لئے خدمات بہم پہنچانے کو اس وزارت خانہ کی اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا: ایسی اشیاء کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو برآمد کی جاسکیں۔

اس ملاقات کے اختتام پر حاضرین نے نماز مغرب و عشاء رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی اور اس کے بعدحاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ روزہ اقطار کیا۔

 



back 1 2 3 4 5