امام خمینی(قدس سرہ)کی شخصیت علماء کرام کی نظر میں



ہمارا سلام ہو رسول اللہ کی پاک و پاکیزہ اور بلند مرتبہ ذریت اور ائمہ معصومین (علیہم السلام) کے لایق جانشین پرکہ جنہوں نے اپنی گرانبہا عمر،اسلامی معاشرہ کو زندہ کرنے اور آسمانی شریعت کی عظمت کو باقی رکھنے کے لئے صرف کردی [4]۔

خداوند عالم کا درود و سلام ہو، اس بزرگ روح پر جس نے بہت زیادہ کوشش ، فداکاری اور اپنی رہبری سے پوری دنیا میں اسلام کو زندہ کیا، تکبیرا ورتوحید کی آواز کو دنیا کے لوگوں تک پہنچایا ، مسلمانوں کو ان کی عظمت اور بزرگی واپس دلوائی اورجس کی صدائے فریاد نے قدرت مندمستکبرین و ظالمین کے دلوں میں خوف پیدا کردیا [5]۔

خدا کا سلام ہو ، روح خدا پر جس نے اسلام کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کے ذریعہ ان کے تمام سیاسی حربوں اور چالوں کی بساط الٹ دی۔ اور دنیا کی سب سے بڑی استعماری طاقت کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی [6]۔

امام امت پر درود و سلام ہو ، جس نے اپنے ہدف کی راہ میں ، ظلم و ستم کے مقابلے میں اور اسلامی امت کی خدا و رسول کی طرف دعوت میں اس طرح سے ثبات قدمی اور مقاومت کا مظاہرہ کیا کہ کفر و شرک کے علمبردار، رد عمل پر مجبور نظر آنے لگے ۔ یہی سبب ہوا کہ استکباری طاقتیں اپنی تمام تر توانائی کے ساتھ آپ کے خلاف سازش میں لگ گئیں [7]۔

امام خمینی صاحب بصیرت مومنین اور علماء ربانی کی نظر میں : امام خمینی نے انبیاء کے پیغام کو باقی رکھتے ہوئے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے ہدف کو جاری رکھا اور زمین پر حکومت الہی کو قائم کیا ہے [8]۔ پوری تاریخ اسلام میں چودہ سو سال سے آج تک پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کے ماننے والوں میں بہت کم ایسے علماء کا نام لیا جاسکتا ہے جنہوں نے معاشرہ پر اپنا گہرا اثر چھوڑا ہو [9]۔

حقیقت میں ا مام خمینی ، ائمہ معصومین (علیہم السلام) کے بزرگ جانشینوں میں سے ایک جانشین تھے [10] جنہوں نے اپنے ایمان، علم، اخلاص، صداقت، شجاعت، غیرت، عظمت اور نورانیت وغیرہ کے ذریعہ سب کو اس بات کا یقین دلادیا کہ دوسروں کاامام خمینی (قدس سرہ) سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا [11] اور ہمیں اعتراف کرلینا چاہئے کہ معاشرہ میں عظیم شخصیتوں کے درمیان زمانہ غیبت میں کسی کو امام خمینی کے مانند نہیں دیکھا ہے [12]۔

یقینا امام خمینی کامل انسان تھے،دنیائے اسلام اور شیعہ علماء کی پوری تاریخ میں شاید ہی آپ کی نظیر کوئی موجود ہو [13]۔

حقیقت میں اخلاق و پرہیزگاری کے اس پیکر نے سب کو بتادیا کہ کامل انسان ہونا، علی کی طرح زندگی بسر کرنا اور عصمت کی سرحدوں تک پہنچ جانا کوئی افسانہ نہیں ہے [14]۔

آپ کا نورانی اور مطمئن چہرہ ،گہرائیوں میں دیکھنے والی نظروں کو ہمیشہ اپنی طرف جذب کرتا تھا، مطمئن اور آلائشوں سے پاک نفس، موزوں و مناسب حرکات و سکنات، منظم اور بارعب نگاہیں ، نشست و برخاست کے وقت سنجیدگی ، گفتگو میں شایستگی ، قدموں کی چال میں وقارو متانت ، یہ ساری چیزیں آپ کی روح کی بلندی اور پاکیزگی کا آئینہ تھیں، جس نے آپ کی جذابیت میں اضافہ کردیا تھا [15]۔

امام خمینی اسلامی اخلاق کے آئنہ دار تھے ․․․ آپ کے ظاہری امتیازات میں سے ایک امتیاز یہ تھا کہ آپ محرمات سے پرہیز کرتے تھے یہاں تک کہ آپ سے ایک مکروہ عمل بھی صادر نہیں ہوا اوراگر گناہ کا شائبہ بھی ہوجاتا تھا تو اپ کے چہرہ پر پریشانی کے آثار نمایاں ہوجاتے تھے [16]۔



back 1 2 3 4 5 6 next