عبادتوں کے جلوے



صورت سے)

    خدائے متعال مزید فرماتاہے :

  <واقم الصلٰوة ان الصلوةتنھی عن الفحشاء والمنکر۔۔۔>(عنکبوت /Û´Ûµ)

  ”اور نماز قائم کریں کہ نماز ہر برائی اور بد کاری سے روکنے والی ہے۔“

علامہ طباطبائی فرماتے ہیں:

  سیاق آیت اس بات Ú©ÛŒ شاہدہے کہ نماز کا بد کاریوں سے روکنے سے مراد ،طبیعت نمازکا بدکاریوں

--------------------------------------

۱۔۱بحارالانوار ج۱۰،ص۹۹

او ر منکرات سے روکنا ہے اب سوال یہ پیدا ہو تاہے کہ نمازکیسے بدکاریوں اور منکرات سے روک سکتی ہے ؟جواب میں کہتے ہیں:اگر خدا کا بندہ روزانہ پانچ بارنماز بجالائے اور پوری عمر میں اس کام Ú©Ùˆ جاری رکھے،خاص کر اگر اسے ایک صالح معاشرے میں بجالائے اور اس معاشرے Ú©Û’ افراد بھی ہر روز نمازکو بجا لائیںاور اسی Ú©ÛŒ طرح اس کا اہتمام کریں توفطری طور پر وہ نماز گناہان کبیرہ سے موافقت Ùˆ میل نہیں کھائی Ú¯ÛŒ ۔جی ہاں ،بندگی Ú©Û’ عالم میں خداکی طرف توجہ ØŒ وہ بھی ایسے ماحول اور ایسے افراد میں کہ جو،انسان Ú©Ùˆ ہر اس گناہ اور عمل سے کہ جس Ú©Ùˆ دینی ذوق ناپسندیدہ اور گھناؤنا عمل جانتا  ہے ،جیسے قتل نفس ØŒ یتیموں Ú©Û’ جان Ùˆ مال پر تجاوز کرنا اور زنا وغیرہ سے باز رکھے بلکہ نہ صرف ان Ú©Û’ ارتکاب سے روکے بلکہ ان Ú©Û’ بارے میں تصور کرنے سے بھی منع کرے ۔چونکہ نمازذکر خدائے متعال پر مشتمل ہے ،لہذاسب سے پہلے خدائے متعال Ú©ÛŒ وحدانیت ،رسالت اور روز قیامت Ú©Û’ جزا پر ایمان Ú©Ùˆ نماز گزارکے لئے تلقین کیا جاتا ہے اور اسے کہا جاتاہے کہ اپنے خداکو ایمان Ùˆ اخلاص Ú©Û’ ساتھ خطاب کرے،اس سے مدد طلب کرے اور درخواست کرے کہ اسے سیدھے راستہ پر ہد ایت کرے اسی طرح گمراہی اور اس Ú©Û’ قہر Ùˆ غضب سے پناہ طلب کرے دوسرے یہ کہ اسے بر انگیختہ کرتاہے کہ اپنی روح وبدن Ú©Ùˆ خدائے متعال Ú©ÛŒ عظمت Ùˆ کبر یائی Ú©ÛŒ طرف متو جہ کر Û’ ،اپنے پروردگارکو حمد وثنا ،تسبیح Ùˆ تکبیر سے یاد کرے۔  Û±

  لیکن روایات Ú©Û’ نقطہ نظرسے،پیغمبراسلام  ﷺسے ایک روایت نقل ہوئی ہے کہ خدائے متعال اس نماز پر نظرنہیں ڈالتا،جس میں نمازی ا پنے دل Ú©Ùˆ اپنے بدن سے ہم آہنگ نہ کرے او ر اس کا دل اس نماز Ú©Û’ پاس نہ ہو ۔بالکل واضح ہے کہ یہ روایت نماز Ú©ÛŒ حقیقت Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرتی ہے کہ جو وہی ذکر اور خدا Ú©ÛŒ یاد ہے ،کیونکہ ذکر اورخدائے متعال Ú©ÛŒ یاد عبادت کا مقصد ہے اور انسان Ú©Û’ دل Ú©Ùˆ جلا وروشنی بخشتا ہے اور اسے تجلیا ت الہی Ú©Ùˆ قبول کر Ù†Û’ Ú©Û’ لئے آمادہ کر تاہے۔حضرت علی علیہ السلام یاد حق جو عبادت Ú©ÛŒ روح ہے Ú©Û’ بارے میں یوں فرماتے ہیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next